Wa law anna Ahlal Kitaabi aamanoo wattaqaw lakaffarnaa `anhum saiyiaatihim wa la adkhalnaahu Jannaatin Na`eem
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو ہم ان سے ان کے گناہ محو کر دیتے اور ان کو نعمت کے باغوں میں داخل کرتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُواْ﴾ بمحمدٍ وما جاءَ بهِ ﴿وَاتَّقَوْاْ﴾ الكفرَ ﴿لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ﴾ التي فعلُوها ﴿وَلأدْخَلْنَاهُمْ جَنَّاتِ النَّعِيم﴾ ولجعلناهُمْ من الدَّاخلين فيها.
فيه تنبيهٌ أن الإسلامَ يَجُبُّ ما قبلَه، وأن الكتابيَّ لا يدخلُ الجنةَ ما لم يُسْلِمْ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر یہ اہل کتاب ایمان ﻻتے اور تقویٰ اختیار کرتے۱ تو ہم ان کی تمام برائیاں معاف فرما دیتے اور ضرور انہیں راحت و آرام کی جنتوں میں لے جاتے۔
حواشی
(1) یعنی وہ ایمان، جس کا مطالبہ اللہ تعالیٰ کرتا ہے، ان میں سب سے اہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لانا ہے، جیسا کہ ان پر نازل شدہ کتابوں میں بھی ان کو اس کا حکم دیا گیا ہے۔
”وَاتَّقَوْا“ اور اللہ کی معاصی سے بچتے، جن میں سب سے اہم وہ شرک ہے جس میں وہ مبتلا ہیں اور وہ جحود ہے جو آخری رسول کے ساتھ وہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔