قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المؤمنون

سورۃ المؤمنون آیت ۲۴ کی تفسیر

Surah Muminun Ayat 24 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَقَالَ الْمَلَؤُا۟ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَآءَ اللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَٰٓئِكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِىٓ ءَابَآئِنَا الْأَوَّلِينَ ٢٤

Faqaalal mala`ul lazeena kafaroo min qawmihee maa haazaaa illaa basharum mislukum yureedu ai yatafaddala `alaikum wa law shaaa`al laahu la anzala malaaa`ikatam maa sami`naa bihaazaa feee aabaaa`inal awwaleen

ترجمہ (جالندھری)

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔ تم پر بڑائی حاصل کرنی چاہتا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَقَالَ الْمَلأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ﴾ الملأ: الأشرافُ: ﴿مَا هَذَا إِلاَّ بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ﴾ أي: يعلوَكم؛ بأن يصيرَ متبوعًا، وأنتم له تَبَعٌ ﴿وَلَوْ شَاء اللَّهُ﴾ ألَّا يُعبد سواه ﴿لأَنزَلَ مَلاَئِكَةً﴾ بإبلاغِ الوحي ﴿مَّا سَمِعْنَا بِهَذَا﴾ الذي يدعونا إليه نوحٌ ﴿فِي آبَائِنَا الأَوَّلِين﴾ وفي قولِ هؤلاء استبعادُ بعثةِ البشر، وهم مقرُّون بالملائكة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اس کی قوم کے کافر سرداروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے، یہ تم پر فضیلت اور بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے۱ ۔ اگر اللہ ہی کو منظور ہوتا تو کسی فرشتے کو اتارتا<br>۲، ہم نے تو اسے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانے میں سنا ہی نہیں.<br>۳

حواشی

(1) یعنی یہ تو تمہارے جیسا ہی انسان ہے، یہ کس طرح نبی اور رسول ہو سکتا ہے؟ اور اگر یہ نبوت و رسالت کا دعویٰ کر رہا ہے تو اصل مقصد اس سے تم پر فضیلت اور برتری حاصل کرنا ہے۔
(2) اور اگر واقع اللہ اپنے رسول کے ذریعہ سے ہمیں یہ سمجھانا چاہتا ہے کہ عبادت کے لائق صرف وہی ہے، تو وہ کسی فرشتے کو رسول بنا کر بھیجتا نہ کہ کسی انسان کو، وہ ہمیں آ کر توحید کا مسئلہ سمجھاتا۔
(3) یعنی اس کی دعوت توحید، ایک نرالی دعوت ہے، اس سے پہلے ہم نے اپنے باپ دادوں کے زمانے میں تو یہ سنی ہی نہیں۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ