Summa arsalnaa Rusulanaa tatraa kulla maa jaaa`a ummatar Rasooluhaa kazzabooh; fa atba`naa ba`dahum ba`danw wa ja`alnaahum ahaadees; fabu`dal liqawmil laa yu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔ جب کسی اُمت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے۔ پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا﴾ مترادِفين واحدًا بعد واحد ﴿كُلَّ مَا جَاء أُمَّةً رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُم بَعْضًا﴾ أهلَكْنا بعضَهم في إثرِ بعض ﴿وَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ فَبُعْدًا﴾ يُتمثَّل بهم في الشرِّ ﴿فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لاَّ يُؤْمِنُون﴾ بالله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر ہم نے لگاتار رسول۱ بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا<br>۲ اور انہیں افسانہ<br>۳ بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.
حواشی
(1) تَتْرَا کے معنی ہیں۔ یکے بعد دیگرے، متواتر لگا تار۔(2) ہلاکت اور بربادی میں۔ یعنی جس طرح یکے بعد دیگرے رسول آئے، اسی طرح رسالت کے جھٹلانے پر یہ قومیں یکے بعد دیگرے، عذاب سے دو چار ہو کر ہست و نیست ہوتی رہیں۔
(3) جس طرح اَعَاجِیْبُ، اُعْجُوبَۃً کی جمع ہے (تعجب انگیز چیز یا بات) اسی طرح اَحَاحِیْثُ اُحْدُوْثَۃًکی جمع ہے بمعنی مشہور معروف مخلو قات کے واقعات اور قصص۔