Wallaahu ja`ala lakum mimmaa khalaqa zilaalanw wa ja`ala lakum minal jibaali aknaananw wa ja`ala lakum saraabeela taqeekumul harra wa saraabeela taqeekum baasakum; kazaalika yutimmu ni`matahoo alaikum la`allakum tuslimoon
ترجمہ (جالندھری)
اور خدا ہی نے تمہارے (آرام کے) لیے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور کُرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچائیں۔ اور (ایسے) کُرتے (بھی) جو تم کو اسلحہ جنگ (کے ضرر) سے محفوظ رکھیں۔ اسی طرح خدا اپنا احسان تم پر پورا کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاللّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلاَلاً﴾ جمعُ ظُلَّةٍ: وهو ما يُستَظلُّ به ﴿وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْجِبَالِ أَكْنَانًا﴾ وهو ما يُسْتَكَنُّ به من كهوفِ الجبالِ ﴿وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَابِيلَ﴾ قُمُصًا من الكَتَّانِ والقطنِ والصُّوفِ ﴿تَقِيكُمُ الْحَرَّ﴾ ولم يذكرِ البردَ؛ لدلالتِه عليه؛ لأنه نقيضُه ﴿وَسَرَابِيلَ تَقِيكُم بَأْسَكُمْ﴾ أي: الدروعَ؛ تدفعُ عنكم ألمَ الحربِ والطَّعنِ والضربِ ﴿كَذَلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُون﴾ تُخْلِصون لله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ ہی نے تمہارے لیے اپنی پیدا کرده چیزوں میں سے سائے بنائے ہیں۱ اور اسی نے تمہارے لیے پہاڑوں میں غار بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لیے کرتے بنائے ہیں جو تمہیں گرمی سے بچائیں اور ایسے کرتے بھی جو تمہیں لڑائی کے وقت کام آئیں<br>۲۔ وه اسی طرح اپنی پوری پوری نعمتیں دے رہا ہے کہ تم حکم بردار بن جاؤ.
حواشی
(1) یعنی درخت جن سے سایہ حاصل کیا جاتا ہے۔(2) یعنی اون اور روئی کے کرتے جو عام پہننے میں آتے ہیں اور لوہے کی زرہیں اور خود جو جنگوں میں پہنی جاتی ہیں۔