Wa izaa ra al lazeena zalamul `azaaba falaa yukhaf fafu `anhum wa laa hum yunzaroon
ترجمہ (جالندھری)
اور جب ظالم لوگ عذاب دیکھ لیں گے تو پھر نہ تو اُن کے عذاب ہی میں تخفیف کی جائے گی اور نہ اُن کو مہلت ہی دی جائے گی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا رَأى الَّذِينَ ظَلَمُواْ﴾ أي: كفروا ﴿الْعَذَابَ﴾ يعني: جهنمَ ﴿فَلاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمْ﴾ العذابُ ﴿وَلاَ هُمْ يُنظَرُون﴾ يُمْهَلون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جب یہ ﻇالم عذاب دیکھ لیں گے پھر نہ تو ان سے ہلکا کیا جائے گا اور نہ وه ڈھیل دیے جائیں گے.۱
حواشی
(1) ہلکا نہ کرنے کا مطلب، درمیان میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا، عذاب اور مسلسل بلا توقف عذاب ہوگا۔
اور نہ ڈھیل ہی دیئے جائیں گے یعنی، ان کو فوراً لگاموں سے پکڑ کر اور زنجیروں میں جکڑ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا یا توبہ کا موقع نہیں دیا جائے گا، کیونکہ آخرت عمل کی جگہ نہیں، جزا کا مقام ہے۔