Wa yawma nab`asu fee kulli ummmatin shaheedan `alaihim min anfusihim wa ji`naa bika shaheedan `alaa haaa`ulaaa`; wa nazzalnaa `alaikal Kitaaba tibyaanal likulli shai`inw wa hudanw wa rahmatanw wa bushraa lilmuslimeen
ترجمہ (جالندھری)
اور (اس دن کو یاد کرو) جس دن ہم ہر اُمت میں سے خود اُن پر گواہ کھڑے کریں گے۔ اور (اے پیغمبر) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے۔ اور ہم نے تم پر (ایسی) کتاب نازل کی ہے کہ (اس میں) ہر چیز کا بیان (مفصل) ہے اور مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِم﴾ يعني: نبيًّا ﴿مِّنْ أَنفُسِهِمْ﴾ فإنَّ كلَّ نبيٍّ بُعِثَ إلى الأُمَمِ منها ﴿وَجِئْنَا بِكَ﴾ يا محمدُ ﴿شَهِيدًا عَلَى هَـؤُلاء﴾ الذين بُعِثْتَ إليهم ﴿وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ﴾ أي: القرآنَ ﴿تِبْيَانًا﴾ أي: لأجل البيانِ التامِّ، قالوا: وهو اسمٌ، وليس بمصدر كـ «تلقاء» ﴿لِّكُلِّ شَيْءٍ﴾ يُحتاجُ إليه، وما كانَ فيه مُجْملًا، فأنتَ تُفَصِّله لهم ﴿وَهُدًى﴾ من الضَّلالةِ ﴿وَرَحْمَةً﴾ للجميعِ، وإنما حِرمانُ المحرومِ من تفريطِهِ ﴿وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِين﴾ بالجنةِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ان کے مقابلے پر گواه کھڑا کریں گے اور تجھے ان سب پر گواه بنا کر ﻻئیں گے۱ اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہر چیز کا شافی بیان ہے<br>۲، اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لیے.
حواشی
- یعنی ہر نبی اپنی امت پر گواہی دے گا اور نبی اور آپ کی امت کے لوگ انبیاء کی بابت گواہی دیں گے کہ یہ سچے ہیں، انہوں نے یقیناً تیرا پیغام پہنچا دیا تھا (صحيح بخاري، تفسير سورة النساء)(2) کتاب سے مراد اللہ کی کتاب اور نبی کی تشریحات (احادیث) ہیں۔ اپنی احادیث کو بھی اللہ کے رسول نے کتاب اللہ قرار دیا ہے۔ جیسا کہ قصہ عسیف وغیرہ میں ہے (ملاحظہ ہو صحيح بخاري ، كتاب المحاربين باب هل يأمر الإمام رجلا فيضرب الحد غائبا عنه ، كتاب الصلاة باب ذكر البيع والشراء على المنبر في المسجد)اور ہرچیز کا مطلب ہے، ماضی اور مستقبل کی خبریں جن کا علم ضروری اور مفید ہے، اسی طرح حرام و حلال کی تفصیلات اور وہ باتیں جن کے دین و دنیا اور معاش و معاد کے معاملات میں انسان محتاج ہیں۔ قرآن و حدیث دونوں میں یہ سب چیزیں واضح کر دی گئی ہیں۔