Wa lillaahi maa fis samaawaati wa maa fil ardi liyajziyal lazeena asaaa`oo bimaa `amiloo wa yajziyal lazeena ahsanoo bilhusnaa
ترجمہ (جالندھری)
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاؤُوا بِمَا عَمِلُوا﴾ لأنه إذا كان أعلمَ بهم، جازى كلًّا بما يستحقُّه ﴿وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا﴾ وَحَّدوا ربَّهم ﴿بِالْحُسْنَى﴾ بالجنة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے.۱
حواشی
(1) یعنی ہدایت اورگمراہی اسی کے ہاتھ میں ہے، وہ جس کو چاہتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے اور جسے چاہتا ہے، گمراہی کے گڑھے میں ڈال دیتا ہے، تاکہ نیکوکار کو اس کی نیکیوں کا صلہ اور بدکار کو اس کی برائیوں کا بدلہ دے «وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ» یہ جملہ متعرضہ ہے اور لِيَجْزِيَ کاتعلق گزشتہ گفتگو سے ہے۔
(فتح القدیر)۔