Wa warisa Sulaimaanu Daawooda wa qaala yaaa aiyuhan naasu `ullimnaa mantiqat tairi wa ooteenaa min kulli shai`in inna haazaa lahuwal fadlul mubeen
ترجمہ (جالندھری)
اور سلیمان اور داؤد کے قائم مقام ہوئے۔ اور کہنے لگے کہ لوگو! ہمیں (خدا کی طرف سے) جانوروں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہر چیز عنایت فرمائی گئی ہے۔ بےشک یہ (اُس کا) صریح فضل ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ﴾ في النبوةِ والمُلكِ دون سائرِ أولادِه ﴿وَقَالَ يَاأَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ الطَّيْرِ﴾ أي: فَهْمَ أصواته.
والمنطقُ: الكلامُ ﴿وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَيْءٍ﴾ يُؤتاه الأنبياءُ والملوكُ من أمرِ الدنيا والآخرة ﴿إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِين﴾ الزيادةُ الظاهرةُ على ما أُعطي غيرُنا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور داؤد کے وارث سلیمان ہوئے۱ اور کہنے لگے لوگو! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے<br>۲ اور ہم سب کچھ میں سے دیئے گئے ہیں۔ بیشک یہ بالکل کھلا ہوا فضل الٰہی ہے.
حواشی
(1) اس سے مراد نبوت اور بادشاہت کی وراثت ہے، جس کے وارث صرف سلیمان (عليه السلام) قرار پائے۔ ورنہ حضرت داود (عليه السلام) کے اور بھی بیٹے تھے جو اس وراثت سے محروم رہے۔ ویسے بھی انبیا کی وراثت علم میں ہی ہوتی ہے، جو مال و اسباب چھوڑ جاتے ہیں، وہ صدقہ ہوتا ہے،جیسا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے۔ (البخاري كتاب الفرائض، ومسلم، كتاب الجهاد)۔(2) بولیاں تو تمام جانوروں کی سکھلائی گئی تھیں۔ لیکن پرندوں کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا ہے کہ پرندے سائے کے لیے ہر وقت ساتھ رہتے تھے اور بعض کہتے ہیں کہ صرف پرندوں کی بولیاں سکھلائی گئی تھیں اور چیونٹیاں بھی منجملہ پرندوں کے ہیں۔ (فتح القدیر)۔
(3) جس کی ان کو ضرورت تھی، جیسے علم، نبوت، حکمت، مال، جن و انس اور طیور و حیوانات کی تسخیر وغیرہ۔