قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۱۲۸ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 128 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنۢ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَآ أَن يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا ۚ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ ۗ وَأُحْضِرَتِ الْأَنفُسُ الشُّحَّ ۚ وَإِن تُحْسِنُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ١٢٨

Wa inimra atun khaafat mim ba`lihaa nushoozan aw i`raadan falaa junaaha `alaihi maaa ai yuslihaa bainahumaa sulhaa; wassulhu khair; wa uhdiratil anfusush shuhh; wa in tuhsinoo wa tattaqoo fa innal laaha kaana bimaa ta`maloona Khabeeraa

ترجمہ (جالندھری)

اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے زیادتی یا بےرغبتی کا اندیشہ ہو تم میاں بیوی پر کچھ گناہ نہیں کہ آپس میں کسی قرارداد پر صلح کرلیں۔ اور صلح خوب (چیز) ہے اور طبیعتیں تو بخل کی طرف مائل ہوتی ہیں اور اگر تم نیکوکاری اور پرہیزگاری کرو گے تو خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ﴾ توقَّعْتَ ﴿مِن بَعْلِهَا نُشُوزًا﴾ بُغْضًا ﴿أَوْ إِعْرَاضًا﴾ بوجْهِهِ وقلَّةِ نفقتِه والتفاتِه إليها ﴿فَلاَ جُنَاْحَ عَلَيْهِمَا أَن يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا﴾ واصطلاحُهما: أن يتوافَقا على ما تطيبُ به أنفسُهما؛ بأن يترُكَ أحدُهما شيئًا ممَّا يستحقُّه على صاحبِه؛ طلبًا لِصُحْبَتِه ﴿وَالصُّلْحُ خَيْرٌ﴾ من الفُرقةِ والنُّشوز ﴿وَأُحْضِرَتِ الأَنفُسُ الشُّحَّ﴾ المعنى: إن النفوسَ قد جُبِلتْ على الشُّحِّ، فهي حاضرتُه لا تُفارقُه أبدًا؛ لأنَّ كل واحدٍ من الزوجين يُغَلِّبُ ما فيه راحتَهُ، والشُّحُّ: الإفراطُ في البخلِ ﴿وَإِن تُحْسِنُواْ﴾ العِشْرةَ ﴿وَتَتَّقُواْ﴾ الفُرقةَ ﴿فَإِنَّ اللّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ﴾ من الإحسانِ والخصومةِ ﴿خَبِيرًا﴾ عليمًا به.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی بد دماغی اور بے پرواہی کا خوف ہو تو دونوں آپس میں جو صلح کر لیں اس میں کسی پر کوئی گناه نہیں۱ ۔ صلح بہت بہتر چیز ہے، طمع ہر ہر نفس میں شامل کر دی گئی ہے<br>۲۔ اگر تم اچھا سلوک کرو اور پرہیزگاری کرو تو تم جو کر رہے ہو اس پر اللہ تعالیٰ پوری طرح خبردار ہے۔

حواشی

(1) خاوند اگر کسی وجہ سے اپنی بیوی کو ناپسند کرے اور اس سے دور رہنا (نشوز) اور اعراض کرنا معمول بنالے یا ایک سے زیادہ بیویاں ہونے کی صورت میں کسی کم تر خوب صورت بیوی سے اعراض کرے تو عورت اپنا کچھ حق چھوڑ کر (مہر سے یا نان ونفقہ سے یا باری سے) خاوند سے مصالحت کر لے تو اس مصالحت میں خاوند یا بیوی پر کوئی گناہ نہیں۔ کیونکہ صلح بہرحال بہتر ہے۔ حضرت ام المومنین سودۃ (رضی الله عنها) نے بھی بڑھاپے میں اپنی باری حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کے لئے ہبہ کر دی تھی جسے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے قبول فرما لیا تھا۔ (صحيح بخاري ومسلم- كتاب النكاح)
(2) شح بخل اور طمع کو کہتے ہیں۔ یہاں مراد اپنا اپنا مفاد ہے جو ہر نفس کو عزیز ہوتا ہے یعنی ہر نفس اپنے مفاد میں بخل اور طمع سے کام لیتا ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ