قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۱۳۰ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 130 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِۦ ۚ وَكَانَ اللَّهُ وَٰسِعًا حَكِيمًا ١٣٠

Wa iny-yatafarraqaa yughnil laahu kullam min sa`atih; wa kaanal laahu Waasi`an Hakeemaa

ترجمہ (جالندھری)

اور اگر میاں بیوی (میں موافقت نہ ہوسکے اور) ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو خدا ہر ایک کو اپنی دولت سے غنی کردے گا اور خدا بڑی کشائش والا اور حکمت والا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَإِن يَتَفَرَّقَا﴾ أي: الزوجانِ ﴿يُغْنِ اللّهُ كُلاًّ﴾ أي: كلَّ واحدٍ منهما ﴿مِّن سَعَتِهِ﴾ رزقِهِ؛ بأن تتزوَّجَ غيرَه، ويتزوَّجَ غيرَها ﴿وَكَانَ اللّهُ وَاسِعًا﴾ أي: واسعَ الفضلِ ﴿حَكِيمًا﴾ في القولِ والفعلِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا۱ ، اللہ تعالیٰ وسعت واﻻ حکمت واﻻ ہے۔

حواشی

  1. (1) یہ تیسری صورت ہے کہ کوشش کے باوجود اگرنباہ کی صورت نہ بنے تو پھر طلاق کے ذریعے سے علیحدگی اختیار کر لی جائے۔
    ممکن ہے علیحدگی کے بعد مرد کو مطلوبہ صفات والی بیوی اور عورت کو مطلوبہ صفات والا مرد مل جائے۔
    اسلام میں طلاق کو اگرچہ سخت ناپسند کیا گیا ہے۔
    ایک حدیث میں ”أَبْغَضُ الْحَلالِ إِلَى اللهِ الطَّلاقُ“ (رواه أبو داود، مشكاة) ”طلاق حلال تو ہے لیکن یہ ایسا حلال ہے جو اللہ کو سخت ناپسند ہے“۔
    اس کے باوجود اللہ نے اس کی اجازت دی ہے۔
    اس لئے کہ بعض دفعہ حالات ایسے موڑ پر پہنچ جاتے ہیں کہ اس کے بغیر چارہ نہیں ہوتا اور فریقین کی بہتری اسی میں ہوتی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لیں۔
    مذکورہ حدیث میں صحت اسناد کے اعتبار سے اگرچہ ضعف ہے تاہم قرآن وسنت کی نصوص سے یہ واضح ہے کہ یہ حق اسی وقت استعمال کرنا چاہئے جب نباہ کی کوئی صورت کسی طرح بھی نہ بن سکے۔

  2. ملحوظة:حدیث مذکور (أَبْغَضُ الْحَلالِ ...) کو شیخ البانی نے ضعیف قرار دیا ہے (ارواء الغلیل، نمبر 2040) تاہم عذر شرعی کے بغیر طلاق کے ناپسندیدہ ہونے میں کوئی کلام نہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ