Lanny yastankifal Maseehu ai yakoona `abdal lillaahi wa lal malaaa`ikatul muqarraboon; wa mai yastankif `an ibaadatihee wa yastakbir fasa yahshuruhum ilaihi jamee`aa
ترجمہ (جالندھری)
مسیح اس بات سے عار نہیں رکھتے کہ خدا کے بندے ہوں اور نہ مقرب فرشتے (عار رکھتے ہیں) اور جو شخص خدا کا بندہ ہونے کو موجب عار سمجھے اور سرکشی کرے تو خدا سب کو اپنے پاس جمع کرلے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولمَّا قال وفدُ نجرانَ للنبيِّ صلى الله عليه وسلم : إنَّكَ تسبُّ عيسى، تقولُ: إنه عبدُ الله، فقال: «إِنَّه لا يأنَفُ مِنْ ذلِكَ»، نزل: ﴿لَّن يَسْتَنكِفَ الْمَسِيحُ﴾ أي: لن يأنفَ عِزَّةً ﴿أَن يَكُونَ عَبْداً لِّلّهِ﴾ فإن عبوديتَهُ شرفٌ يتباهى به ﴿وَلاَ الْمَلائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ﴾ عطفٌ على «المسيح»، وهم حَمَلَةُ العرشِ، لا يأنفونَ أن يكونوا عبيدًا لله ﴿وَمَن يَسْتَنكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرْ﴾ يترفَّعْ عنها.
والاستكبارُ دون الاستِنكاف ﴿فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيهِ جَمِيعًا﴾ فيُجازيهِمْ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
مسیح (علیہ السلام) کو اللہ کا بنده ہونے میں کوئی ننگ و عار یا تکبر وانکار ہرگز ہو ہی نہیں سکتا اور نہ مقرب فرشتوں کو۱ ، اس کی بندگی سے جو بھی دل چرائے اور تکبر و انکار کرے، اللہ تعالیٰ ان سب کو اکٹھا اپنی طرف جمع کرے گا۔
حواشی
(1) حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی طرح بعض لوگوں نے فرشتوں کو بھی خدائی میں شریک ٹھہرا رکھا تھا، اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ یہ تو سب کے سب اللہ کے بندے ہیں اور اس سے انہیں قطعاً کوئی انکار نہیں ہے۔
تم انہیں اللہ یا اس کی الوہیت میں شریک کس بنیاد پر بناتے ہو؟