يَٰٓأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُم بُرْهَٰنٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا ١٧٤
yaa aiyuhan naasu qad jaaa`akum burhaanum mir Rabbikum wa anzalnaaa ilaikum Nooram Mubeena
ترجمہ (جالندھری)
لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس دلیل (روشن) آچکی ہے اور ہم نے (کفر اور ضلالت کا اندھیرا دور کرنے کو) تمہاری طرف چمکتا ہوا نور بھیج دیا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ﴾ حجَّةٌ عليكم بالمعجزاتِ، وهو محمدٌ صلى الله عليه وسلم ﴿وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا﴾ هو القرآنُ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے سند اور دلیل آپہنچی۱ اور ہم نے تمہاری جانب واضح اور صاف نور اتار دیا ہے۔<br>۲
حواشی
(1) برہان، ایسی دلیل قاطع، جس کے بعد کسی کو عذر کی گنجائش نہ رہے اور ایسی حجت جس سے ان کے شبہات زائل ہوجائیں، اسی لئے آگے اسے نور سے تعبیر فرمایا۔(2) اس سے مراد قرآن کریم ہے جو کفرو شرک کی تاریکیوں میں ہدایت کا نور ہے ضلالت کی پگڈندیوں میں صراط مستقیم اور حبل اللہ المتین ہے۔ پس اس کے مطابق ایمان لانے والے اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے مستحق ہوں گے۔