Wa aatul yataamaaa amwaalahum wa laa tatabad dalul khabeesa bittaiyibi wa laa taakulooo amwaalahum ilaaa amwaalikum; innahoo kaana hooban kabeeraa
ترجمہ (جالندھری)
اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو اور ان کے پاکیزہ (اور عمدہ) مال کو (اپنے ناقص اور) برے مال سے نہ بدلو۔ اور نہ ان کا مال اپنے مال میں ملا کر کھاؤ۔ کہ یہ بڑا سخت گناہ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ونزَلَ في رجلٍ من غَطَفانَ كان معه مالٌ كثيرٌ لابنِ أخٍ له يتيمٍ، فلمَّا بلغَ، طلبَ المالَ، فمنعَه عمُّهُ: ﴿وَآتُواْ الْيَتَامَى أَمْوَالَهُمْ﴾ سلِّموها إليهم إذا بلَغوا ﴿وَلاَ تَتَبَدَّلُواْ الْخَبِيثَ﴾ أي: الحرامَ ﴿بِالطَّيِّبِ﴾ بالحلالِ؛ لأنهم كانوا يأخذُون الجيِّدَ من مالِ اليتيم، وهو خبيثٌ في حَقِّهم، ويضعونَ مكانَه الرديءَ من أموالهم، وهو طَيِّبٌ لهم يعني: لا تستبدلوا مالَهم الحرامَ عليكم بأموالكم الحلالِ لكم ﴿وَلاَ تَأْكُلُواْ أَمْوَالَهُمْ إِلَى أَمْوَالِكُمْ﴾ أي: معها ﴿إِنَّهُ﴾ أي: الأكلَ ﴿كَانَ حُوبًا﴾ إثمًا ﴿كَبِيرًا﴾ فلمَّا سمعَها العمُّ، دفَعَ إليه مالَه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور یتیموں کو ان کے مال دے دو اور پاک اور حلال چیز کے بدلے ناپاک اور حرام چیز نہ لو، اور اپنے مالوں کے ساتھ ان کے مال ملا کر کھا نہ جاؤ، بے شک یہ بہت بڑا گناه ہے۔۱
حواشی
(1) یتیم جب بالغ اور باشعورہو جائیں تو ان کا مال ان کے سپرد کر دو۔
خبیث سے گھٹیا چیزیں اور طیب سے عمدہ چیزیں مراد ہیں یعنی ایسا نہ کرو کہ ان کے مال سے اچھی چیزیں لے لو اور محض گنتی پوری کرنے کے لئے گھٹیا چیزیں ان کے بدلے میں رکھ دو۔
ان گھٹیا چیزوں کو خبیث (ناپاک) اور عمدہ چیزوں کو طیب (پاک) سے تعبیر کرکے اس طرف اشارہ کر دیا کہ اس طرح بدلایا گیا مال، جو اگرچہ اصل میں تو طیب (پاک اور حلال) ہے لیکن تمہاری اس بد دیانتی نے اس میں خباثت داخل کر دی اور وہ اب طیب نہیں رہا،بلکہ تمہارےحق میں وہ خبیث (ناپاک اور حرام) ہوگیا۔
اسی طرح بددیانتی سے ان کا مال اپنے مال میں ملا کرکھانا بھی ممنوع ہے ورنہ اگر مقصد خیر خواہی ہو تو ان کے مال کو اپنے مال میں ملانا جائز ہے۔