Wa in arattumustib daala zawjim makaana zawjin wa aataitum ihdaahunna qintaaran falaa taakhuzoo minhu shai`aa; ataakhuzoonahoo buhtaannanw wa ismam mubeenaa
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر تم ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری عورت کرنی چاہو۔ اور پہلی عورت کو بہت سال مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ مت لینا۔ بھلا تم ناجائز طور پر اور صریح ظلم سے اپنا مال اس سے واپس لے لوگے؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِنْ أَرَدتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ﴾ وأرادَ بالزوجِ: الزوجةَ، ولم يكن من قِبَلِهَا نشوزٌ ولا فاحشةٌ ﴿وَآتَيْتُمْ﴾ أعطيتُم ﴿إِحْدَاهُنَّ قِنطَارًا﴾ مالًا كثيرًا صَداقًا ﴿فَلاَ تَأْخُذُواْ مِنْهُ﴾ أي: القِنْطار ﴿شَيْئًا﴾ ثم بَشَّعَ الأخذَ فقال: ﴿أَتَأْخُذُونَهُ﴾ استفهامُ نهيٍ وتوبيخٍ ﴿بُهْتَاناً﴾ هو أن يَبْهَتَها بأمرٍ قبيحٍ يقذِفُها به ﴿وَإِثْماً مُّبِينا﴾ تقديرُه: تُصيبون في أَخْذِه بهتانًا وإثمًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں سے کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو، تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو۱ کیا تم اسے ناحق اور کھلا گناه ہوتے ہوئے بھی لے لو گے ۔
حواشی
(1) خود طلاق دینے کی صورت میں حق مہر واپس لینے سے نہایت سختی کے ساتھ روک دیا گیا ہے۔
قنطار خزانے اور مال کثیر کو کہتے ہیں یعنی کتنابھی حق مہر دیا ہو واپس نہیں لے سکتے۔
اگر ایسا کرو گے تو یہ ظلم (بہتان) اور کھلا گناہ ہوگا۔