قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۳۴ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 34 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
الرِّجَالُ قَوَّٰمُونَ عَلَى النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَآ أَنفَقُوا۟ مِنْ أَمْوَٰلِهِمْ ۚ فَالصَّٰلِحَٰتُ قَٰنِتَٰتٌ حَٰفِظَٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ ۚ وَالَّٰتِى تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِى الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ۖ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا۟ عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا ٣٤

Arrijaalu qawwaamoona `alan nisaaa`i bimaa fad dalallaahu ba`dahum `alaa ba`dinw wa bimaaa anfoqoo min amwaalihim; fassaalihaatu qaanitaatun haafizaatul lil ghaibi bimaa hafizal laah; wallaatee takhaafoona nushoo zahunna fa `izoohunna wahjuroohunna fil madaaji`i wadriboohunna fa in ata`nakum falaa tabghoo `alaihinna sabeelaa; innallaaha kaana `Aliyyan Kabeeraa

ترجمہ (جالندھری)

مرد عورتوں پر مسلط وحاکم ہیں اس لئے کہ خدا نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کے پیٹھ پیچھے خدا کی حفاظت میں (مال وآبرو کی) خبرداری کرتی ہیں اور جن عورتوں کی نسبت تمہیں معلوم ہو کہ سرکشی (اور بدخوئی) کرنے لگی ہیں تو (پہلے) ان کو (زبانی) سمجھاؤ (اگر نہ سمجھیں تو) پھر ان کے ساتھ سونا ترک کردو اگر اس پر بھی باز نہ آئیں تو زدوکوب کرو اور اگر فرمانبردار ہوجائیں تو پھر ان کو ایذا دینے کا کوئی بہانہ مت ڈھونڈو بےشک خدا سب سے اعلیٰ (اور) جلیل القدر ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاء﴾ مسلَّطون على تأديبهنَّ ﴿بِمَا فَضَّلَ اللّهُ﴾ بتفضيلِ الله ﴿بَعْضَهُمْ﴾ أي: الرجالَ ﴿عَلَى بَعْضٍ﴾ على النِّساء؛ بكمالِ العقل، وحُسْنِ التدبير، ومزيدِ القوَّة في الأعمالِ والطاعات ﴿وَبِمَا أَنفَقُواْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ﴾ في نكاحهنَّ؛ كالمهرِ والنَّفقة ﴿فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ﴾ مطيعاتٌ لأزواجهنَّ ﴿حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ﴾ أي: لفروجهنَّ وأموالِ أزواجهنَّ في غَيْبَتِهم ﴿بِمَا حَفِظَ اللّهُ﴾ أي: بحِفْظِه ﴿وَاللاَّتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ﴾ عِصيانهنَّ ﴿فَعِظُوهُنَّ﴾ بالتخويفِ من الله ﴿وَاهْجُرُوهُنَّ﴾ اجتنبوهنَّ ﴿فِي الْمَضَاجِعِ﴾ المراقدِ، والمرادُ: المُجامعةُ ﴿وَاضْرِبُوهُنَّ﴾ إن لم يرجِعْنَ ضربًا غيرَ مُبَرِّحٍ، أي: شديد ﴿فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلاَ تَبْغُواْ عَلَيْهِنَّ سَبِيلاً﴾ لا تطلُبوا عليهنَّ طريقًا بالتوبيخِ والإيذاءِ ﴿إِنَّ اللّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا﴾ فاحذَروه؛ فإنه أقدرُ عليكم منكم على مَنْ تحتَ أيديكم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے کہ مردوں نے اپنے مال خرچ کئے ہیں۱ ، پس نیک فرمانبردار عورتین خاوند کی عدم موجودگی میں بہ حفاﻇت الٰہی نگہداشت رکھنے والیاں ہیں اور جن عورتوں کی نافرمانی اور بددماغی کا تمہیں خوف ہو انہیں نصیحت کرو اور انہیں الگ بستروں پر چھوڑ دو اور انہیں مار کی سزا دو پھر اگر وه تابعداری کریں تو ان پر کوئی راستہ تلاش نہ کرو<br>۲، بے شک اللہ تعالیٰ بڑی بلندی اور بڑائی واﻻ ہے۔

حواشی

(1) اس میں مرد کی حاکمیت وقوامیت کی دو وجہیں بیان کی گئی ہیں۔ ایک وہبی ہے جو مردانہ قوت ودماغی صلاحیت ہے جس میں مرد عورت سے خلقی طور پر ممتاز ہے۔ دوسری وجہ کسبی ہے، جس کا مکلف شریعت نے مرد کو بنایا ہے اور عورت کو اس کی فطری کمزوری اور مخصوص تعلیمات کی وجہ سے جنہیں اسلام نے عورت کی عفت وحیا اور اس کے تقدس کے تحفظ کے لئے ضروری قرار دیا ہے، عورت کو معاشی جھمیلوں سے دور رکھا ہے۔ عورت کی سربراہی کے خلاف قرآن کریم کی یہ نص قطعی بالکل واضح ہے،جس کی تائید صحیح بخاری کی اس حدیث میں ہوتی ہے۔ جس میں نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے ”وہ قوم ہر گز فلاح یاب نہیں ہوگی جس نے اپنے امور ایک عورت کے سپرد کر دیئے“۔ (صحيح البخاري- كتاب المغازي- باب كتاب النبي إلى كسرى وقيصر وكتاب الفتن باب 18)
(2) نافرمانی کی صورت میں عورت کو سمجھانے کے لئے سب سے پہلے وعظ ونصیحت کا نمبر ہے، دوسرے نمبر پر ان سے وقتی اور عارضی علیحدگی ہے جو سمجھ دار عورت کے لئے بہت بڑی تنبیہ ہے۔ اس سے بھی نہ سمجھے تو ہلکی سی مار کی اجازت ہے۔ لیکن یہ مار وحشیانہ اور ظالمانہ نہ ہو جیسا کہ جاہل لوگوں کا وطیرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلى الله عليه وسلم) نے اس ظلم کی اجازت کسی مرد کو نہیں دی ہے۔ اگر وہ اصلاح کر لے تو پھر راستہ تلاش نہ کرو یعنی مار پیٹ نہ کرو تنگ نہ کرو، یا طلاق نہ دو، گویا طلاق بالکل آخری مرحلہ ہے جب کوئی اور چارۂ کار باقی نہ رہے، لیکن مرد اس حق کو بھی بہت ناجائز طریقے سے استعمال کرتے ہیں اور ذرا ذرا سی بات میں فوراً طلاق دے ڈالتے ہیں اور اپنی زندگی بھی برباد کرتے ہیں، عورت کی بھی اور بچے ہوں تو ان کی بھی۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ