قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۶۶ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 66 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ أَوِ اخْرُجُوا۟ مِن دِيَٰرِكُم مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ ۖ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا۟ مَا يُوعَظُونَ بِهِۦ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا ٦٦

Wa law annaa katabnaa `alaihim aniq tulooo anfusakum awikh rujoo min diyaarikum maa fa`aloohu illaa qaleelum minhum wa law annahum fa`aloo maa yoo`azoona bihee lakaana khairal lahum wa ashadda tasbeetaa

ترجمہ (جالندھری)

اور اگر ہم انہیں حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا﴾ أَوْجَبْنا ﴿عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُواْ أَنفُسَكُمْ﴾ كما قَتَلَ بنو إسرائيلَ أنفسَهم ﴿أَوِ اخْرُجُواْ مِن دِيَارِكُم﴾ كما أَمَرْنا بني إسرائيلَ بالخروجِ من مصرَ ﴿مَّا فَعَلُوهُ﴾ أي: المكتوبَ عليهم ﴿إِلاَّ قَلِيلٌ مِّنْهُمْ﴾ تقديرُه: إلا نفرٌ قليلٌ فعلوه، والقليلُ جماعةٌ من الصحابة، قالوا: واللهِ لو أمرَنا محمدٌ بذلكَ، لفعَلْنا ﴿وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُواْ مَا يُوعَظُونَ بِهِ﴾ أي: ما يُؤمرونَ به من طاعةِ الرسولِ ﴿لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ﴾ في عاجِلِهم وآجِلِهم ﴿وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا﴾ تحقيقًا لإيمانِهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور اگر ہم ان پر یہ فرض کر دیتے کہ اپنی جانوں کو قتل کر ڈالو! یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ! تو اسے ان میں سے بہت ہی کم لوگ بجا ﻻتے اور اگر یہ وہی کریں جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناً یہی ان کے لئے بہتر اور بہت زیاده مضبوطی واﻻ ہے۔۱

حواشی

  1. (1) آیت میں انہی نافرمان قسم کے لوگوں کی جبلت رویہ کی طرف اشارہ کرکے کہا جا رہا ہے کہ اگر انہیں حکم دیا جاتا کہ ایک دوسرے کو قتل کرویا اپنے گھرں سے نکل جاؤ تو، جب یہ آسان باتوں پر عمل نہیں کر سکے تو اس پرعمل کس طرح کر سکتے تھے؟ یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے علم کے مطابق ان کی بابت فرمایا ہے جو یقیناً واقعات کے مطابق ہے۔
    مطلب یہ ہے کہ سخت حکموں پر عمل تو یقیناً مشکل ہے لیکن اللہ تعالیٰ بہت شفیق اور مہربان ہے، اس کے احکامات بھی آسان ہیں۔
    اس لئے اگر وہ ان حکموں پر چلیں جن کی ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لئے بہتر اور ثابت قدمی کا باعث ہو۔
    کیونکہ ایمان اطاعت سے زیادہ اور معصیت سے کم ہوتا ہے۔
    نیکی سے نیکی کا راستہ کھلتا اور بدی سے بدی متولد ہوتی ہے۔
    یعنی اسکا راستہ کشادہ اور آسان ہوتا ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ