Wa izaa hadaral qismata ulul qurbaa walyataamaa walmasaakeenu farzuqoohum minhu wa qooloo lahum qawlam ma`roofaa
ترجمہ (جالندھری)
اور جب میراث کی تقسیم کے وقت (غیر وارث) رشتہ دار اور یتیم اور محتاج آجائیں تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دیا کرو۔ اور شیریں کلامی سے پیش آیا کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ﴾ يعني: قسمةَ الميراثِ ﴿أُوْلُواْ الْقُرْبَى﴾ للميتِ ممَّنْ لا يرثُ ﴿وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُم مِّنْهُ﴾ أي: فارْضَخُوا لهم من المال قبلَ القسمةِ.
﴿وَقُولُواْ لَهُمْ قَوْلاً مَّعْرُوفًا﴾ وحكمُ هذِه الآيةِ منسوخٌ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جب تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور مسکین آجائیں تو تم اس میں سے تھوڑا بہت انہیں بھی دے دو اور ان سے نرمی سے بولو۔۱
حواشی
(1) اسے بعض علما نے آیت میراث سے منسوخ قرار دیا ہے لیکن صحیح تر بات یہ ہے کہ منسوخ نہیں، بلکہ ایک بہت ہی اہم اخلاقی ہدایت ہے کہ امداد کے مستحق رشتے داروں میں سے جو لوگ وراثت میں حصہ دار نہ ہوں، انہیں بھی تقسیم کے وقت کچھ دے دو۔
نیز ان سے بات بھی پیارو محبت کے انداز میں کرو۔
دولت کو آتے ہوئے دیکھ کر قارون وفرعون نہ بنو۔