قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۸۱ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 81 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَزُوا۟ مِنْ عِندِكَ بَيَّتَ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ الَّذِى تَقُولُ ۖ وَاللَّهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ ۖ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا ٨١

Wa yaqooloona taa`antun fa izaa barazoo min `indika baiyata taaa`ifatum minhum ghairal lazee taqoolu wallaahu yaktubu maa yubaiyitoona faa`rid `anhum wa tawakkal `alal laah; wa kafaa billaahi Wakeelaa

ترجمہ (جالندھری)

اور یہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ (آپ کی) فرمانبرداری (دل سے منظور ہے) لیکن جب تمہارے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ان میں سے بعض لوگ رات کو تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتے ہیں اور جو مشورے یہ کرتے ہیں خدا ان کو لکھ لیتا ہے تو ان کا کچھ خیال نہ کرو اور خدا پر بھروسہ رکھو اور خدا ہی کافی کارساز ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ﴾ يعني: المنافقينَ، يُظهِرونَ أنهم يُطيعونَكَ ﴿فَإِذَا بَرَزُواْ﴾ خرجوا ﴿مِنْ عِندِكَ بَيَّتَ﴾ أي: دَبَّرَ ليلاً ﴿طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ﴾ المعنى: جماعةُ المنافقينَ تُظهِرُ في حضورِكَ خِلافَ ما تُضْمرُ، وتقولُ في غَيْبَتِكَ قولاً ﴿غَيْرَ الَّذِي تَقُولُ﴾ في مجلسِكَ ﴿وَاللّهُ يَكْتُبُ﴾ يُثْبِتُ في صحائِفِهم للمجازاةِ ﴿مَا يُبَيِّتُونَ﴾ يُزَوِّرونَ ﴿فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ﴾ لا تُعاقِبْهم ﴿وَتَوَكَّلْ عَلَى اللّهِ﴾ أي: اتَّخِذْهُ وكيلًا، فهو كافيكَ ﴿وَكَفَى بِاللّهِ وَكِيلا﴾ ناصِرًا.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ کہتے تو ہیں کہ اطاعت ہے، پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں کی ایک جماعت، جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورے کرتی ہے۱ ، ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے، تو آپ ان سے منھ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں، اللہ تعالیٰ کافی کارساز ہے۔

حواشی

  1. (1) یعنی یہ منافقین آپ (صلى الله عليه وسلم) کی مجلس میں جو باتیں ظاہر کرتے ہیں۔
    راتوں کو ان کے برعکس باتیں کرتے اور سازشوں کے جال بنتے ہیں۔
    آپ (صلى الله عليه وسلم) ان سے اعراض کریں اور اللہ پر توکل کریں، ان کی باتیں اور سازشیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی کیونکہ آپ کا وکیل اور کارساز اللہ ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ