Wadoo law takfuroona kamaa kafaroo fatakoonoona sawaaa`an falaa tattakhizoo minhum awliyaaa`a hattaa yuhaajiroo fee sabeelil laah; fa in tawallaw fa khuzoohum waqtuloohum haisu wajat tumoohum wa laa tattakhizoo minhum waliyyanw wa laa naseeraa
ترجمہ (جالندھری)
وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں (اسی طرح) تم بھی کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کی راہ میں وطن نہ چھوڑ جائیں ان میں سے کسی کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کریں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ بناؤ
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَدُّواْ﴾ تمنَّوا؛ يعني: أولئكَ الذين رَجَعوا عن الدِّين ﴿لَوْ تَكْفُرُونَ كَمَا كَفَرُواْ فَتَكُونُونَ سَوَاء﴾ أي: مستوِينَ أنتمْ وهُمْ في الكفرِ ﴿فَلاَ تَتَّخِذُواْ مِنْهُمْ أَوْلِيَاء﴾ وإنْ أظهروا الإيمانَ ﴿حَتَّىَ يُهَاجِرُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ﴾ هجرةً للهِ ورسولِه، لا لأغراضِ الدنيا ﴿فَإِن تَوَلَّوْاْ﴾ أعرَضُوا عن الإيمانِ والهجرةِ ﴿فَخُذُوهُمْ﴾ أُسارى ﴿وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ وَجَدتَّمُوهُمْ﴾ في الحِلِّ والحَرَمِ ﴿وَلاَ تَتَّخِذُواْ مِنْهُمْ وَلِيًّا وَلاَ نَصِيرًا﴾ أي: لا تقبَلُوا منهم ولايةً ونُصْرةً.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان کی تو چاہت ہے کہ جس طرح کے کافر وه ہیں تو بھی ان کی طرح کفر کرنے لگو اور پھر سب یکساں ہو جاؤ، پس جب تک یہ اسلام کی خاطر وطن نہ چھوڑیں ان میں سے کسی کو حقیقی دوست نہ بناؤ۱ ، پھر اگر یہ منھ پھیر لیں تو انہیں پکڑو<br>۲ اور قتل کرو جہاں بھی یہ ہاتھ لگ جائیں<br>۳، خبردار! ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ سمجھ بیٹھنا۔
حواشی
(1) ہجرت (ترک وطن) اس بات کی دلیل ہوگی کہ اب یہ مخلص مسلمان بن گئے ہیں۔ اس صورت میں ان سے دوستی اور محبت جائز ہوگی۔(2) یعنی جب تمہیں ان پر قدرت وطاقت حاصل ہو جائے۔
(3) حِل ہو یا حَرم۔