Innal lazeena tawaffaa humul malaaa`ikatu zaalimeee anfusihim qaaloo feema kuntum qaaloo kunnaa mustad`afeena fil-ard; qaalooo alam takun ardul laahi waasi`atan fatuhaajiroo feehaa; fa ulaaa`ika maawaahum Jahannamu wa saaa`at maseeraa
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں جب فرشتے ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک میں عاجز وناتواں تھے فرشتے کہتے ہیں کیا خدا کا ملک فراخ نہیں تھا کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ونزلَ في أُناسٍ من مكةَ أسلَموا ولم يُهاجروا حينَ كانتِ الهجرةُ واجبةً، فلمَّا خرجَ المشركونَ إلى بدرٍ، خَرجوا معهم، فقُتِلوا مع الكفار: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ﴾ أي: ملَكُ الموتِ وأعوانُه ﴿ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ﴾ بتركِ الهجرةِ وموافقةِ الكفرةِ ﴿قَالُواْ﴾ أي: الملائكةُ توبيخًا لهم: ﴿فِيمَ كُنتُمْ﴾ في أيِّ شيءٍ كنتُم من أمرِ دينِكم ﴿قَالُواْ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ﴾ عاجزينَ عن الهجرةِ ﴿فِي الأَرْضِ﴾ أرضِ مكةَ ﴿قَالْوَاْ﴾ أي: الملائكةُ؛ تكذيبًا لهم: ﴿أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللّهِ وَاسِعَةً﴾ في الرِّزقِ ﴿فَتُهَاجِرُواْ فِيهَا﴾ إلى قطرٍ آخرَ ﴿فَأُوْلَـئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ﴾ لتركِهم الواجبَ ﴿وَسَاءتْ مَصِيرًا﴾ أي: بئسَ المصيرُ إلى جهنمَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو لوگ اپنی جانوں پر ﻇلم کرنے والے ہیں جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں، تم کس حال میں تھے؟۱ یہ جواب دیتے ہیں کہ ہم اپنی جگہ کمزور اور مغلوب تھے<br>۲۔ فرشتے کہتے ہیں کیا اللہ تعالیٰ کی زمین کشاده نہ تھی کہ تم ہجرت کر جاتے؟ یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وه پہنچنے کی بری جگہ ہے۔
حواشی
(1) یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو مکہ اور اس کے قرب وجوار میں مسلمان توہو چکے تھے لیکن انہوں نے اپنے آبائی علاقے اور خاندان چھوڑکر ہجرت کرنے سے گریز کیا۔ جب کہ مسلمانوں کی قوت کا ایک جگہ مجتمع کرنے کے لئے ہجرت کا نہایت تاکیدی حکم مسلمان کو دیا جا چکا تھا۔ اس لئے جن لوگوں نے ہجرت کے حکم پر عمل نہیں کیا، ان کو یہاں ظالم قرار دیا گیا ہے اور ان کا ٹھکانہ جہنم بتلایا گیا ہے۔ جس سے ایک تو یہ معلوم ہوا کہ حالات وظروف کے اعتبار سے اسلام کے بعض احکام کفر یا اسلام کے مترادف بن جاتے ہیں جیسے اس موقع پر ہجرت اسلام اور اس سے گریز کفر کے مترادف قرار پایا۔ دوسرے یہ معلوم ہوا کہ ایسے دار الکفر سے ہجرت کرنا فرض ہے جہاں اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا مشکل اور وہاں رہنا کفر اور اہل کفر کی حوصلہ افزائی کا باعث ہو۔(2) یہاں ارض (جگہ) سے مراد شان نزول کے اعتبار سے مکہ اور اس کا قرب وجوار ہے اور آگے ”ارض اللہ“ سے مراد مدینہ ہے لیکن حکم کے اعتبار سے عام ہے یعنی پہلی جگہ سے مراد ارض کفار ہوگی۔ جہاں اسلام پر عمل مشکل ہو اور ارض اللہ سے مراد ہر وہ جگہ ہوگی جہاں انسان اللہ کے دین پر عمل کرنے کی غرض سے ہجرت کرکے جائے۔