Alkhabeesaatu lilkha beeseena walkhabeesoona lilkhabeesaati wattaiyibaatu littaiyibeena wattaiyiboona littaiyibaat; ulaaa`ika mubar ra`oona maimma yaqooloona lahum maghfiratunw wa rizqun kareem
ترجمہ (جالندھری)
ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الْخَبِيثَاتُ﴾ من الكلماتِ والقولِ ﴿لِلْخَبِيثِينَ﴾ من الناسِ ﴿وَالْخَبِيثُونَ﴾ من الناسِ ﴿لِلْخَبِيثَاتِ﴾ من القولِ ﴿وَالطَّيِّبَاتُ﴾ من القولِ ﴿لِلطَّيِّبِينَ﴾ من الناسِ ﴿وَالطَّيِّبُونَ﴾ من الناسِ ﴿لِلطَّيِّبَاتِ﴾ من القول، المعنى: أن الخبيثَ من القول لا يليقُ إلا بالخبيثِ من الناس، والطيِّبُ لا يليقُ إلا بالطيِّب ﴿أُوْلَئِكَ﴾ يعني: الطيِّبين والطيِّبات ﴿مُبَرَّؤُونَ﴾ منزَّهون ﴿مِمَّا يَقُولُونَ﴾ أي: الخبيثون والخبيثاتُ فيهم من القذف ﴿لَهُم مَّغْفِرَةٌ﴾ هي العفوُ عن ذنوبهم ﴿وَرِزْقٌ كَرِيم﴾ الجنة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
خبیﺚ عورتیں خبیﺚ مردوں کے ﻻئق ہیں اور خبیﺚ مرد خبیﺚ عورتوں کے ﻻئق ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے ﻻئق ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے ﻻئق ہیں۱ ۔ ایسے پاک لوگوں کے متعلق جو کچھ بکواس (بہتان باز) کر رہے ہیں وه ان سے بالکل بری ہیں، ان کے لئے بخشش ہے اور عزت والی روزی.<br>۲
حواشی
(1) اس کا مفہوم تو یہی بیان کیا گیا ہے جو ترجمے سے واضح ہے . اس صورت میں یہ «الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً»کے ہم معنی آیت ہوگی، اور خبیثات اور خبیثون سے زانی مرد وعورت اور طیبات اور طیبون سے مراد پاک دامن عورت اور مرد ہوں گے۔ دوسرے معنی اس کے ہیں کہ ناپاک باتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک باتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ باتیں پاکیزہ مردوں کے لئے اور پاکیزہ مرد پاکیزہ باتوں کے لئے ہیں اور مطلب یہ ہوگا کہ ناپاک باتیں وہی مرد وعورت کرتے ہیں جو ناپاک ہیں اور پاکیزہ باتیں کرنا پاکیزہ مردوں اور عورتوں کا شیوہ ہے۔ اس میں اشارہ ہے، اس بات کی طرف کہ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) پر ناپاکی کا الزام عائد کرنے والے ناپاک اور ان سے اس کی براءت کرنے والے پاک ہیں۔(2) اس سے مراد جنت کی روزی ہے جو اہل ایمان کو نصیب ہوگی۔