وَأَصْحَٰبُ الْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۚ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ ١٤
Wa Ashaabul Aykati wa qawmu Tubba`; kullun kazzabar Rusula fahaqqa wa`eed
ترجمہ (جالندھری)
اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کی قوم۔ (غرض) ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعید (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَصْحَابُ الأَيْكَةِ﴾ قومُ شُعيبٍ ﴿وَقَوْمُ تُبَّعٍ﴾ وهو تُبَّع الحِميَرِيُّ، ذمَّ الله قومَه، ولم يذمَّه؛ لأنه أسلمَ ﴿كُلٌّ﴾ من هؤلاء المذكورين ﴿كَذَّبَ الرُّسُلَ﴾ كقريشٍ ﴿فَحَقَّ وَعِيد﴾ وجبَ نزولُ العذابِ عليهم، وفيه تسليةٌ للنبيِّ صلى الله عليه وسلم ، وتهديدٌ لهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ایکہ۱ والوں نے تبع کی قوم<br>۲ نے بھی تکذیب کی تھی۔ سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا<br>۳ پس میرا وعدہٴ عذاب ان پر صادق آگیا.
حواشی
(1) أَصْحَابُ الأيْكَةِ کے لئے دیکھئے سورۃ الشعراء، آیت 176 کا حاشیہ۔(2) قَوْمُ تُبَّعٍ کے لئے دیکھئے سورۃ الدخان، آیت 37 کا حاشیہ۔
(3) یعنی ان میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے پیغمبر کو جھٹلایا۔ اس میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کےلئے تسلی ہے۔ گویا آپ (صلى الله عليه وسلم) کو کہا جا رہا ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) اپنی قوم کی طرف سے اپنی تکذیب پر غمگین نہ ہوں اس لئے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، آپ (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے انبیا علیہم السلام کے ساتھ بھی ان کی قوموں نے یہی معاملہ کیا۔ دوسرے اہل مکہ کو تنبیہ ہے کہ پچھلی قوموں نے انبیا علیہم السلام کی تکذیب کی تو دیکھ لو ان کا کیا انجام ہوا؟ کیا تم بھی اپنے لئے یہی انجام پسند کرتے ہو؟ اگر یہ انجام پسند نہیں کرتے تو تکذیب کا راستہ چھوڑ دو اور پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لے آؤ۔