قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ القصص

سورۃ القصص آیت ۳۲ کی تفسیر

Surah Qasas Ayat 32 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
اسْلُكْ يَدَكَ فِى جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَآءَ مِنْ غَيْرِ سُوٓءٍ وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ ۖ فَذَٰنِكَ بُرْهَٰنَانِ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦٓ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَٰسِقِينَ ٣٢

Usluk yadaka fee jaibika takhruj baidaaa`a min ghairi sooo`inw wadmum ilaika janaahaka minar rahbi fazaanika burhaanaani mir Rabbika ilaa Fiw`awna wa mala`ih; innahum kaanoo qawman faasiqeen

ترجمہ (جالندھری)

اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کی وجہ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف سیکڑلو۔ یہ دو دلیلیں تمہارے پروردگار کی طرف سے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ﴾ هو القميصُ ﴿تَخْرُجْ بَيْضَاء مِنْ غَيْرِ سُوءٍ﴾ بَرَص، فخرجَتْ لها شعاعٌ كضوءِ الشمس ﴿وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ﴾ أي: يدكَ ﴿مِنَ الرَّهْبِ﴾ ومعنى الآية: إذا هالَكَ أمرُ يدكَ، وما ترى من شعاعِها، فأدخِلْها في جيبك، تَعُد إلى حالتها الأُولى ﴿فَذَانِكَ﴾ إشارةٌ إلى العصا واليدِ البيضاء ﴿بُرْهَانَانِ﴾ حجَّتانِ ومعجزتان ﴿مِن رَّبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِين﴾ خارجين عن الحقِّ، كافرين بالله ورسوله.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اپنے ہاتھ کو اپنے گریبان میں ڈال وه بغیر کسی قسم کے روگ کے چمکتا ہوا نکلے گا بالکل سفید۱ اور خوف سے (بچنے کے لیے) اپنے بازو اپنی طرف ملا لے<br>۲، پس یہ دونوں معجزے تیرے لیے تیرے رب کی طرف سے ہیں فرعون اور اس کی جماعت کی طرف، یقیناً وه سب کے سب بےحکم اور نافرمان لوگ ہیں.<br>۳

حواشی

(1) یہ يَدٌ بَيْضَاءُ دوسرا معجزہ تھا جو انہیں عطا کیا گیا۔ كَمَا مَرَّ۔
(2) لاٹھی کے اژدھا بن جانے کی صورت میں جو خوف حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو لاحق ہوتا تھا، اس کا حل بتلا دیا گیا کہ اپنا بازو اپنی طرف ملا لیا کر یعنی بغل میں دبا لیا کر، جس سے خوف جاتا رہا کرے گا۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ عام ہے کہ جب بھی کسی سے کوئی خوف محسوس ہو تو اس طرح کرنے سے خوف دور ہو جائے گا۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی اقتدا میں جو شخص بھی گھبراہٹ کے موقع پر اپنے دل پر ہاتھ رکھے گا، تو اس کے دل سے خوف جاتا رہے گا یا کم از کم ہلکا ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
(3) یعنی فرعون اور اس کی جماعت کے سامنے یہ دونوں معجزے اپنی صداقت کی دلیل کے طور پر پیش کرو۔ یہ لوگ اللہ کی اطاعت سے نکل چکے ہیں اور اللہ کے دین کے مخالف ہیں۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ