Wa qaala Moosaa Rabbeee a`alamu biman jaaa`a bilhudaa min `indihee wa man takoonu lahoo `aaqibatud daari innahoo laa yuflihuz zaalimoon
ترجمہ (جالندھری)
اور موسٰی نے کہا کہ میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی طرف سے حق لےکر آیا ہے اور جس کے لئے عاقبت کا گھر (یعنی بہشت) ہے۔ بیشک ظالم نجات نہیں پائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَن جَاء بِالْهُدَى مِنْ عِندِهِ﴾ بالمُحِقّ من المُبطِل ﴿وَمَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ﴾ أي: العُقبى المحمودةُ في الدارِ الآخرة ﴿إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الظَّالِمُون﴾ أي: الكافرون لا ينجَحُ سعيُهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کہنے لگے میرا رب تعالیٰ اسے خوب جانتا ہے جو اس کے پاس کی ہدایت لے کر آتا ہے۱ اور جس کے لیے آخرت کا (اچھا) انجام ہوتا ہے<br>۲۔ یقیناً بے انصافوں کا بھلا نہ ہوگا.<br>۳
حواشی
(1) یعنی مجھ سے اور تم سے زیادہ ہدایت کا جاننے والا اللہ ہے، اس لیے جو بات اللہ کی طرف سے آئے گی، وہ صحیح ہوگی یا تمہارے اور تمہارے باپ دادوں کی؟۔(2) اچھے انجام سے مراد آخرت میں اللہ کی رضامندی اور اس کی رحمت ومغفرت کا مستحق قرار پا جانا ہے اور یہ استحقاق صرف اہل توحید کے حصے میں آئے گا۔