Wa qeelad `oo shurakaaa`akum fada`awhum falam yastajeeboo lahum wa ra awul `azaab; law annahum kaanoo yahtadoon
ترجمہ (جالندھری)
اور کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ۔ تو وہ اُن کو پکاریں گے اور وہ اُن کو جواب نہ دے سکیں گے اور (جب) عذاب کو دیکھ لیں گے (تو تمنا کریں گے کہ) کاش وہ ہدایت یاب ہوتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقِيلَ﴾ لمن عبدَ غيرَ الله؛ توبيخًا وتهديدًا: ﴿ادْعُوا شُرَكَاءكُمْ﴾ استعينوا بآلهتكم؛ لتُخلِّصكم من العذاب.
﴿فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ﴾ لم يُجيبوهم بنفعٍ؛ لعَجْزِهم ﴿وَرَأَوُا الْعَذَابَ﴾ لأربابهم ﴿لَوْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَهْتَدُون﴾ جوابُه محذوفٌ؛ أي: لَمَا اتَّبعوهم في الدنيا، ولَمَا رأوا العذابَ في الأُخرى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ۱ ، وه بلائیں گے لیکن انہیں وه جواب تک نہ دیں گے اور سب عذاب دیکھ لیں گے<br>۲، کاش یہ لوگ ہدایت پا لیتے.<br>۳
حواشی
(1) یعنی ان سے مدد طلب کرو، جس طرح دنیا میں کرتے تھے۔ کیا وہ تمہاری مدد کرتے ہیں؟ پس وہ پکاریں گے۔ لیکن وہاں کس کو یہ جرات ہوگی کہ جو یہ کہے کہ ہاں ہم تمہاری مدد کرتے ہیں؟(2) یعنی یقین کرلیں گے کہ ہم سب جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں۔
(3) یعنی عذاب دیکھ لینے کے بعد آرزو کریں گے کہ کاش دنیا میں ہدایت کا راستہ اپنا لیتے تو آج وہ اس حشر سے بچ جاتے۔ سورۃ الکہف: 53-52 میں بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے۔