قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ القصص

سورۃ القصص آیت ۸۰ کی تفسیر

Surah Qasas Ayat 80 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا۟ الْعِلْمَ وَيْلَكُمْ ثَوَابُ اللَّهِ خَيْرٌ لِّمَنْ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَٰلِحًا وَلَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا الصَّٰبِرُونَ ٨٠

Wa qaalal lazeena ootul `ilma wailakum sawaabul laahi khairul liman aamana wa `amila saalihaa; wa laa yulaq qaahaaa illas saabiroon

ترجمہ (جالندھری)

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہنے لگے کہ تم پر افسوس۔ مومنوں اور نیکوکاروں کے لئے (جو) ثواب خدا (کے ہاں تیار ہے وہ) کہیں بہتر ہے اور وہ صرف صبر کرنے والوں ہی کو ملے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ﴾ وهم أحبارُ بني إسرائيل الزاهدون في الدنيا لغابِطي قارون: ﴿وَيْلَكُمْ﴾ وأصلُ وَيل: الدعاءُ بالهلاك، ثم استُعمل في الزَّجر ﴿ثَوَابُ اللَّهِ﴾ في الآخرة ﴿خَيْرٌ﴾ ممَّا أُوتي قارون في الدنيا ﴿لِّمَنْ آمَنَ﴾ صَدَّق بتوحيدِ الله ﴿وَعَمِلَ صَالِحًا وَلاَ يُلَقَّاهَا﴾ أي: يُوفَّق لهذه الكلمة التي قالَها العلماءُ، وقيل: لا يُرزَق الأعمالَ الصالحةَ ﴿إِلاَّ الصَّابِرُون﴾ على طاعةِ الله.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ذی علم لوگ انہیں سمجھانے لگے کہ افسوس! بہتر چیز تو وه ہے جو بطور ﺛواب انہیں ملے گی جو اللہ پر ایمان ﻻئیں اور نیک عمل کریں۱ یہ بات انہی کے<br>۲ دل میں ڈالی جاتی ہے جو صبر وسہارا والے ہوں.

حواشی

(1) یعنی جن کے پاس دین کا علم تھااور دنیا اور اس کے مظاہر کی اصل حقیقت سے باخبر تھے، انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔ اللہ نے اہل ایمان اور اعمال صالح بجا لانے والوں کے لیے جو اجر وثواب رکھا ہے، وہ اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ جیسے حدیث قدسی میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ”میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی ایسی چیزیں تیار کر رکھی ہیں جنہیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا، کسی کان نے نہیں سنا اور نہ کسی کے وہم وگمان میں ان کا گزر ہوا“۔ (البخاري، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالى يريدون أن يبدلوا كلام الله، ومسلم، كتاب الإيمان، باب أدنى أهل الجنة منزلة)
(2) یعنی يُلَقَّاهَا میں ”
ھا“ کا مرجع، کلمہ ہے اور یہ قول اللہ کا ہے۔ اور اگر اسے اہل علم ہی کے قول کا تتمہ قرار دیا جائے تو ھا کا مرجع جنت ہوگی یعنی جنت کے مستحق وہ صابر ہی ہوں گے جو دنیاوی لذتوں سے کنارہ کش اور آخرت کی زندگی میں رغبت رکھنے والے ہوں گے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ