Tilkad Daarul Aakhiratu naj`aluhaa lillazeena laa yureedoona `uluwwan fil ardi wa laa fasaadaa; wal `aaqibatu lilmuttaqeen
ترجمہ (جالندھری)
وہ (جو) آخرت کا گھر (ہے) ہم نے اُسے اُن لوگوں کے لئے (تیار) کر رکھا ہے جو ملک میں ظلم اور فساد کا ارادہ نہیں رکھتے اور انجام (نیک) تو پرہیزگاروں ہی کا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿تِلْكَ الدَّارُ الآخِرَةُ﴾ أي: الجنةُ ﴿نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لاَ يُرِيدُونَ عُلُوًّا﴾ بغيًا ﴿فِي الأَرْضِ وَلاَ فَسَادًا﴾ عملًا بالمعاصي ﴿وَالْعَاقِبَةُ﴾ المحمودةُ ﴿لِلْمُتَّقِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آخرت کا یہ بھلا گھر ہم ان ہی کے لیے مقرر کر دیتے ہیں جو زمین میں اونچائی بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں۔ پرہیزگاروں کے لیے نہایت ہی عمده انجام ہے.۱
حواشی
(1) عُلُوٌّ کا مطلب ہے ظلم وزیادتی، لوگوں سے اپنے کو بڑا اور برتر سمجھنا اور باور کرانا، تکبر اور فخر وغرور کرنا اور فساد کے معنی ہیں ناحق لوگوں کا مال ہتھیانا یا نافرمانیوں کا ارتکاب کرنا کہ ان دونوں باتوں سے زمین میں فساد پھیلتا ہے۔
فرمایا کہ متقین کا عمل واخلاق ان برائیوں اور کوتاہیوں سے پاک ہوتا ہے اور تکبر کے بجائے ان کے اندر تواضع، فروتنی اور معصیت کیشی کی بجائے اطاعت کیشی ہوتی ہے اور آخرت کا گھر یعنی جنت اور حسن انجام انہی کے حصے میں آئے گا۔