Wa law anna Quraanan suyyirat bihil jibaalu aw qutti`at bihil ardu aw kullima bihil mawtaa; bal lillaahil amru jamee`aa; afalam yai`asil lazeena aamanooo al law yashaaa `ullaahu lahadan naasa jamee`aa; wa laa yazaalul lazeena kafaroo tuseebuhum bimaa sana`oo qaari`atun aw tahullu qareebam min daarihim hatta yaatiya wa`dul laah; innal laaha laa yukhliful mee`aad
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر) سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردوں سے کلام کرسکتے۔ (تو یہی قرآن ان اوصاف سے متصف ہوتا مگر) بات یہ ہے کہ سب باتیں خدا کے اختیار میں ہیں تو کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر خدا چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کے رستے پر چلا دیتا۔ اور کافروں پر ہمیشہ ان کے اعمال کے بدلے بلا آتی رہے گی یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ خدا کا وعدہ آپہنچے۔ بےشک خدا وعدہ خلاف نہیں کرتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ﴾ نُقِلَتْ ﴿بِهِ الْجِبَالُ﴾ عن أماكِنها ﴿أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الأَرْضُ﴾ أي: شُقَّتْ فجُعِلَتْ أنهارًا وعيونًا ﴿أَوْ كُلِّمَ﴾ أي: أُحْيِيَ ﴿بِهِ الْمَوْتَى﴾ وجوابُ (لو) محذوف، وتقديرُه: لكانَ هذا القرآنُ هو المتَّصف بتلك الصفات دون غيرِه؛ لكونِه غايةً في التذكير، ونهايةً في الإنذارِ ﴿بَل لِّلّهِ الأَمْرُ جَمِيعًا﴾ في إيمانِ مَنْ آمَنَ، وكفرِ مَنْ كفرَ ﴿أَفَلَمْ يَيْأَسِ﴾ أي: يعلم ﴿الَّذِينَ آمَنُواْ أَن لَّوْ يَشَاء اللّهُ لَهَدَى النَّاسَ﴾ فآمنوا ﴿جَمِيعًا وَلاَ يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُواْ تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُواْ﴾ من الكفر ﴿قَارِعَةٌ﴾ داهيةٌ تقرَعُهم بأنواعِ البلايا من سَرايا رسولِ الله صلى الله عليه وسلم وغزواتِهِ ﴿أَوْ تَحُلُّ﴾ أي: تنزلُ أنتَ يا محمدُ بنفسكَ ﴿قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللّهِ﴾ وهو فتح مكة ﴿إِنَّ اللّهَ لاَ يُخْلِفُ الْمِيعَاد﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر (بالفرض) کسی قرآن (آسمانی کتاب) کے ذریعے پہاڑ چلا دیئے جاتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کرا دی جاتیں (پھر بھی وه ایمان نہ ﻻتے)، بات یہ ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہے۱ ، تو کیا ایمان والوں کو اس بات پر دل جمعی نہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دے۔ کفار کو تو ان کے کفر کے بدلے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی سخت سزا پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی<br>۲ تاوقتیکہ وعدہٴ الٰہی آپہنچے<br>۳۔ یقیناً اللہ تعالیٰ وعده خلافی نہیں کرتا.
حواشی
(1) امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ ہر آسمانی کتاب کو قرآن کہا جاتا ہے، جس طرح ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام، جانور کو تیار کرنے کا حکم دیتے اور اتنی دیر میں ایک مرتبہ قرآن کا ورد کر لیتے ۔ (صحيح بخاري كتاب الأنبياء، باب قول الله تعالى: وآتينا داود زبورا) یہاں ظاہر بات ہے قرآن سے مراد زبور ہے۔ مطلب آیت کا یہ ہے کہ اگر پہلے کوئی آسمانی کتاب ایسی نازل ہوئی ہوتی کہ جسے سن کر پہاڑ رواں دواں ہو جاتے یا زمین کی مسافت طے ہو جاتی یا مردے بول اٹھتے تو قرآن کریم کے اندر یہ خصوصیت بدرجہ اولیٰ موجود ہوتی، کیونکہ یہ اعجاز و بلاغت میں پچھلی کتابوں سے فائق ہے۔ اور بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ اگر اس قرآن کے ذریعے سے معجزات ظاہر ہوتے، تب بھی کفار ایمان نہ لاتے، کیونکہ ایمان لانا نہ لانا یہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، معجزوں پر نہیں۔ اسی لئے فرمایا، سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔(2) جو ان کے مشاہدے یا علم میں ضرور آئے گا تاکہ وہ عبرت پکڑ سکیں۔
(3) یعنی قیامت واقعہ ہو جائے، یا اہل اسلام کو قطعی فتح و غلبہ حاصل ہو جائے۔