Wa fil ardi qita`um muta jaawiraatunw wa jannaatum min a`naabinw wa zar`unw wa nakheelun sinwaanunw wa ghairu sinwaaniny yusqaa bimaaa`inw waahid; wa nufaddilu ba`dahaa `alaa ba`din fil-ukul; inna fee zaalika la aayaatil liqawminy ya`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
اور زمین میں کئی طرح کے قطعات ہیں۔ ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھیتی اور کھجور کے درخت۔ بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں (باوجود یہ کہ) پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے۔ اور ہم بعض میوؤں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں۔ اس میں سمجھنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَفِي الأَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجَاوِرَاتٌ﴾ يعني: متقاربات بعضها من بعض، وهي مختلفةٌ في الطبائع، فهذه طيبةٌ تُنبت، وهذه سَبْخةٌ لا تُنبت، وهذه قليلة الرَّيع، وهذه كثيرةُ الرَّيع ﴿وَجَنَّاتٌ﴾ بساتين ﴿مِّنْ أَعْنَابٍ وَزَرْعٌ وَنَخِيلٌ صِنْوَانٌ﴾ هي النخلاتُ يجمعُهُنَّ أصلٌ واحدٌ ﴿وَغَيْرُ صِنْوَانٍ﴾ النخلةُ المنفردةُ بأصلِها ﴿يُسْقَى بِمَاء وَاحِدٍ﴾ وهي متغايرةٌ في الألوانِ والطُّعومِ ﴿وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ فِي الأُكُلِ﴾ في الثمرِ والطَّعْم.
على معنى: ونحن نُفضِّلُ بعضَها على بعضٍ في الأُكُل ﴿إِنَّ فِي ذَلِكَ﴾ المذكورِ ﴿لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُون﴾ يستعمِلون عقولَهم بالتفكُّرِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور زمین میں مختلف ٹکڑے ایک دوسرے سے لگتے لگاتے ہیں۱ اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیت ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں، شاخ دار اور بعض ایسے ہیں<br>۲ جو بے شاخ ہیں سب ایک ہی پانی پلائے جاتے ہیں۔ پھر بھی ہم ایک کو ایک پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں<br>۳ اس میں عقل مندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں.
حواشی
(1) ”مُتَجَٰوِرَاتٌ“ ایک دوسرے کے قریب اور متصل یعنی زمین کا ایک حصہ شاداب اور زرخیز ہے۔ خوب پیداوار دیتا ہے اس کے ساتھ ہی زمین شور ہے، جس میں کسی قسم کی بھی پیدا نہیں ہوتی۔(2) ”صِنْوانٌ“ کے ایک معنی ملے ہوئے اور ”غَيْرُ صِنْوانٍ۔“ کے جدا جدا کیے گئے ہیں دوسرا معنی صِنْوانٌ ایک درخت، جس کی کئی شاخیں اور تنے ہوں، جیسے انار، انجیر اور بعض کھجوریں۔ اور غَيْرُ صِنْوانٍ جو اس طرح نہ ہو بلکہ ایک ہی تنے والا ہو۔
(3) یعنی زمین بھی ایک، پانی، ہوا بھی ایک۔ لیکن پھل اور غلہ مختلف قسم اور ان کے ذائقے اور شکلیں بھی ایک دوسرے سے مختلف۔