قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الروم

سورۃ الروم آیت ۳۸ کی تفسیر

Surah Rum Ayat 38 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَـَٔاتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُۥ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ ۖ وَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ٣٨

Fa aati zal qurbaa haqqahoo walmiskeena wabnassabeel; zaalika khairul lil lazeena yureedoona Wajhal laahi wa ulaaa`ika humul muflihoon

ترجمہ (جالندھری)

تو اہلِ قرابت اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق دیتے رہو۔ جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہیں یہ اُن کے حق میں بہتر ہے۔ اور یہی لوگ نجات حاصل کرنے والے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ﴾ بأن تبرَّه وتصِلَه ﴿وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ﴾ من الزكاةِ ﴿ذَلِكَ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ﴾ يطلُبون ثوابَه ﴿وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُون﴾ الفائزون بثوابِ الله، الناجون من عقابِه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

پس قرابت دار کو مسکین کو مسافر کو ہر ایک کو اس کا حق دیجئے۱ ، یہ ان کے لئے بہتر ہے جو اللہ تعالیٰ کا منھ دیکھنا چاہتے ہوں<br>۲، ایسے ہی لوگ نجات پانے والے ہیں.

حواشی

(1) جب وسائل رزق تمام تر اللہ ہی کےاختیار میں ہیں اور وہ جس پر چاہے اس کےدروازے کھول دیتا ہےتو اصحاب ثروت کو چاہئے کہ وہ اللہ کے دیے ہوئےمال میں سے ان کا وہ حق ادا کرتے رہیں جو ان کے مال میں ان کے مستحق رشتے داروں، مساکین اور مسافر کا رکھا گیا ہے، رشتےدار اس لئے مقدم کیاکہ اس کی فضیلت زیادہ ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ غریب رشتےدار کے ساتھ احسان کرنا دوہرے اجر کا باعث ہے۔ ایک صدقے کا اجر اور دوسرا صلۂ رحمی کا۔ علاوہ ازیں اسے حق سےتعبیر کرکے اس طرف بھی اشارہ فرما دیا کہ امداد کرکے ان پر تم احسان نہیں کرو گے بلکہ ایک حق کی ہی ادائیگی کرو گے۔
(2) یعنی جنت میں اس کے دیدار سےمشرف ہونا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ