Ya`maloona lahoo ma yashaaa`u mim mahaareeba wa tamaaseela wa jifaanin kaljawaabi wa qudoorir raasiyaat; i`maloo aala Daawooda shukraa; wa qaleelum min `ibaadiyash shakoor
ترجمہ (جالندھری)
وہ جو چاہتے یہ ان کے لئے بناتے یعنی قلعے اور مجسمے اور (بڑے بڑے) لگن جیسے تالاب اور دیگیں جو ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اے داؤد کی اولاد (میرا) شکر کرو اور میرے بندوں میں شکرگزار تھوڑے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاء مِن مَّحَارِيبَ﴾ أي: مساجدَ ﴿وَتَمَاثِيلَ﴾ وما يشاءُ من صورٍ، وكان مباحًا في شَرْعه ﴿وَجِفَانٍ﴾ قِصاعٍ كبارٍ ﴿كَالْجَوَابِ﴾ جمعُ جابية: وهو الحوضُ الكبير ﴿وَقُدُورٍ رَّاسِيَاتٍ﴾ ثابتاتٍ لها قوائمُ لا تتحرَّك عن أماكنها؛ لعِظَمهنَّ ﴿اعْمَلُوا﴾ أي: وقلنا: اعمَلُوا ﴿آلَ دَاوُودَ﴾ اعملوا يا آلَ داودَ بطاعةِ الله ﴿شُكْرًا﴾ له على نِعَمِه ﴿وَقَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُور﴾ أي: العاملُ بطاعتي؛ شكرًا لنعمتي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو کچھ سلیمان چاہتے وه جنات تیار کردیتے مثلا قلعے اور مجسمے اور حوضوں کے برابر لگن اور چولہوں پر جمی ہوئی مضبوط دیگیں۱ ، اے آل داؤد اس کے شکریہ میں نیک عمل کرو، میرے بندوں میں سے شکرگزار بندے کم ہی ہوتے ہیں.
حواشی
(1) مَحَارِيبَ، مِحْرَابٌ کی جمع ہے، بلند جگہ یا اچھی عمارت، مطلب ہے بلند محلات، عالی شان عمارتیں یا مساجد ومعابد تَمَاثِيلَ، تِمْثَالٌ کی جمع ہے، تصویر۔
یہ تصویریں غیر حیوان چیزوں کی ہوتی تھیں، بعض کہتے ہیں کہ انبیا وصلحا کی تصاویر مسجدوں میں بنائی جاتی تھیں تاکہ انہیں دیکھ کر لوگ بھی عبادت کریں۔
یہ معنی اس صورت میں صحیح ہے جب تسلیم کیا جائے کہ حضرت سلیمان (عليه السلام) کی شریعت میں تصویر سازی کی اجازت تھی۔
جو صحیح نہیں۔
تاہم اسلام میں تو نہایت سختی کے ساتھ اس کی ممانعت ہے۔
جِفَانٌ، جَفْنَةٌ کی جمع ہے، لگن جَوَابٍ، جَابِيةٌ کی جمع ہے، حوض، جس میں پانی جمع کیا جاتا ہے۔
یعنی حوض جتنے بڑے بڑے لگن، قُدُورٌ دیگیں، رَاسِيَاتٌ جمع ہوئیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ دیگیں پہاڑوں کو تراش کر بنائی جاتی تھیں۔
جنہیں ظاہر ہے اٹھا کر ادھر ادھر نہیں لے جایا جاسکتا تھا، اس میں بیک وقت ہزاروں افراد کا کھانا پک جاتا تھا۔
یہ سارے کام جنات کرتے تھے۔