Qulid `ul lazeena za`amtum min doonil laahi laa yamlikoona misqaala zarratin fissamaawaati wa laa fil ardi wa maa lahum feehimaa min shirkinw wa maa lahoo minhum min zaheer
ترجمہ (جالندھری)
کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) خیال کرتے ہو ان کو بلاؤ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ان میں ان کی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلِ﴾ يا محمدُ لكفارِ مكةَ: ﴿ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم﴾ أنهم آلهةٌ ﴿مِّن دُونِ اللَّهِ لاَ يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ﴾ في خيرٍ أو شرٍّ ﴿فِي السَّمَاوَاتِ وَلاَ فِي الأَرْضِ﴾ في أمرٍ ما ﴿وَمَا لَهُمْ﴾ لآلهتهم ﴿فِيهِمَا﴾ في السمواتِ والأرضِ ﴿مِن شِرْكٍ﴾ أي: شركةٍ مع الله ﴿وَمَا لَهُ﴾ تعالى ﴿مِنْهُم﴾ أي: الآلهةِ ﴿مِّن ظَهِير﴾ معينٍ، فهو تعالى غنيٌّ عن خلقِه، وآلهتهم عَجَزةٌ عن كلِّ شيء.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہہ دیجیئے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے (سب) کو پکار لو۱ ، نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذره کا اختیار ہے<br>۲ نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہے<br>۳ نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے.<br>۴
حواشی
(1) یعنی معبود ہونے کا۔ یہاں زَعَمْتُمْ کے دو مفعول محذوف ہیں۔ زَعَمْتُمُوهُمْ آلِهَةً، یعنی جن جن کو تم معبود گمان کرتے ہو۔(2) یعنی انہیں نہ خیر پر کوئی اختیار ہے نہ شر پر۔ کسی کو فائدہ پہنچانے کی قدرت ہے، نہ نقصان سے بچانے کی۔ آسمان وزمین کا ذکر عموم کے لئے ہے، کیونکہ تمام خارجی موجودات کے لئے یہی ظرف ہیں۔
(3) نہ پیدائش میں، نہ ملکیت میں اور نہ تصرف میں۔
(4) جو کسی معاملے میں بھی اللہ کی مدد کرتا ہو، بلکہ اللہ تعالیٰ ہی بلا شرکت غیرے تمام اختیارات کا ملک ہے اور کسی کے تعاون کے بغیر ہی سارے کام کرتا ہے۔