Liyajziyal lazeena aamanoo wa `amilus saalihaat; ulaaa`ika lahum maghfiratunw wa rizqun kareem
ترجمہ (جالندھری)
اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو بدلہ دے۔ یہی ہیں جن کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُوْلَئِكَ﴾ أي: لا يغيبُ عنه شيءٌ، ليجزيَ المُحسنَ والمسيءَ ﴿أُوْلَئِكَ﴾ أي: المؤمنون ﴿لَهُم مَّغْفِرَةٌ﴾ وهي العفو عن ذنوبِهم ﴿وَرِزْقٌ كَرِيم﴾ هو الجنة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تاکہ وه ایمان والوں اور نیکوکاروں کو بھلائی عطا فرمائے۱ ، یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے.
حواشی
(1) یہ وقوع قیامت کی علت ہے یعنی قیامت اس لئے برپا ہوگی اور تمام انسانوں کو اللہ تعالیٰ اس لئے دوبارہ زندہ فرمائے گا کہ وہ نیکوں کو ان کی نیکیوں کی جزا عطا فرمائے، کیونکہ جزا کے لئے ہی اس نے یہ دن رکھا ہے۔
اگر یہ یوم جزا نہ ہو تو پھر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نیک وبد دونوں یکساں ہیں۔
اور یہ بات عدل وانصاف کے قطعاً منافی اور بندوں بالخصوص نیکوں پر ظلم ہوگا۔
وَمَا رَبُّكَ بِظَلامٍ للْعَبِيدِ۔