Qaaloo Subhaanaka Anta waliyyunaa min doonihim bal kaanoo ya`budoonal jinna aksaruhum bihim mu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
وہ کہیں گے تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے۔ نہ یہ۔ بلکہ یہ جِنّات کو پوجا کرتے تھے۔ اور اکثر انہی کو مانتے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فتتبرَّأُ منهم الملائكةُ ﴿قَالُوا سُبْحَانَكَ﴾ تنزيهًا لك ﴿أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِم﴾ الذي نتولَّاهُ، ونلتجئُ إليه من دونهم، لا موالاةَ بيننا وبينهم ﴿بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ﴾ يُطيعون ﴿الْجِنَّ﴾ أي: الشياطين؛ لأنهم زيَّنوا لهم عبادةَ الملائكة، فكانوا يُطيعونهم ﴿أَكْثَرُهُم﴾ أي: الكفارُ ﴿بِهِم مُّؤْمِنُون﴾ بالجنِّ وبما يقولون من الكذبِ، وقولهم: الملائكةُ بناتُ الله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
وه کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ۱ بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے<br>۲، ان میں کے اکثر کا ان ہی پر ایمان تھا.
حواشی
(1) یعنی فرشتے بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کی طرح اللہ تعالی کی پاکیزگی بیان کر کے اظہار براءت کریں گے اور کہیں گے کہ ہم تو تیرے بندے ہیں اور تو ہمارا ولی ہے ہمارا ان سے کیا تعلق۔(2) جن سے مراد شیاطین ہیں، یعنی یہ اصل میں شیطانوں کے پجاری ہیں کیونکہ وہی ان کو بتوں کی عبادت پر لگاتے اور انہیں گمراہ کرتے تھے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلا إِنَاثًا وَإِنْ يَدْعُونَ إِلا شَيْطَانًا مَرِيدًا» (النساء: 117)۔