Qaala laqad zalamaka bisu `aali na`jatika ilaa ni`aajihee wa inna kaseeram minal khulataaa`i la-yabghee ba`duhum `alaa ba`din illal lazeena aamanoo wa `amilus saalihaati wa qaleehum maa hum; wa zanna Daawoodu annamaa fatannaahu fastaghrara Rabbahoo wa kharra raaki`anw wa anaab
ترجمہ (جالندھری)
انہوں نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی مانگتا ہے کہ اپنی دنبیوں میں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے۔ اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں۔ ہاں جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ اور داؤد نے خیال کیا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگی اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کی طرف) رجوع کیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ﴾ داود: ﴿لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ﴾ أي: بسؤالهِ إيَّاها ليُضيفَها ﴿إِلَى نِعَاجِهِ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنْ الْخُلَطَاء﴾ الشركاءِ ﴿لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ﴾ يظلمُ بعضُهم بعضًا ﴿إِلاَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ﴾ استثناءٌ من (بَعْضُهُم)؛ أي: لا يظلمونَ أحدًا ﴿وَقَلِيلٌ مَّا هُمْ﴾ يعني: الصالحين الذين لا يَظْلمون قليلٌ ﴿وَظَنَّ﴾ أي: أيقنَ ﴿دَاوُودُ أَنَّمَا فَتَنَّاهُ﴾ أنا ابتليناهُ بالذنب، ونبَّهناه على خَطَئه بتلك الحكومةِ ﴿فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ﴾ لذنبِه ﴿وَخَرَّ رَاكِعًا﴾ أي: ساجدًا ﴿وَأَنَاب﴾ رجعَ عن جميعِ المُخالفات.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ نے فرمایا! اس کا اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری ایک دنبی ملا لینے کا سوال بیشک تیرے اوپر ایک ﻇلم ہے اور اکثر حصہ دار اور شریک (ایسے ہی ہوتے ہیں کہ) ایک دوسرے پر ﻇلم کرتے۱ ہیں، سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں<br>۲ اور (حضرت) داؤد (علیہ السلام) سمجھ گئے کہ ہم نے انہیں آزمایا ہے، پھر تو اپنے رب سے استغفار کرنے لگے اور عاجزی کرتے ہوئے گر پڑے<br>۳ اور (پوری طرح) رجوع کیا.
حواشی
(1) البتہ اس اخلاقی کوتاہی سے اہل ایمان محفوظ ہیں، کیونکہ ان کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوتا ہے اور عمل صالح کے وہ پابند ہوتے ہیں۔ اس لئےکسی پر زیادتی کرنا اور دوسرے کا مال ہڑپ کر جانے کی سعی کرنا، ان کے مزاج میں شامل نہیں ہوتا۔ وہ تو دینے والے ہوتے ہیں، لینے والے نہیں۔ تاہم ایسے بلند کردار لوگ تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔(2) وَخَرَّ رَاكِعًا کا مطلب یہاں سجدے میں گر پڑنا ہے۔