Wa iz qaala Moosa liqawmihee yaa qawmi lima tu`zoonanee wa qat ta`lamoona annee Rasoolul laahi ilaikum falammaa zaaghooo azaaghal laahu quloobahum; wallaahu laa yahdil qawmal faasiqeen
ترجمہ (جالندھری)
اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ تو جب ان لوگوں نے کج روی کی خدا نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے۔ اور خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم ذكر قصةَ موسى؛ لأن قومَه آذَوه في الجهاد، وامتنعوا منه؛ كما أنَّ المنافقين آذَوا رسولَ الله صلى الله عليه وسلم ، فقال تعالى: ﴿وَإِذْ﴾ أي: واذكُرْ إذ ﴿قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ﴾ من بني إسرائيل: ﴿يَاقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي﴾ بالتكذيبِ والقذفِ بما ليس فيَّ ﴿وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ﴾ والرسولُ يجبُ احترامُه ﴿فَلَمَّا زَاغُوا﴾ مالوا عن الحقِّ ﴿أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ﴾ أمالَها عن الإيمانِ والخير ﴿وَاللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور (یاد کرو) جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم کے لوگو! تم مجھے کیوں ستا رہے ہو حاﻻنکہ تمہیں (بخوبی) معلوم ہے کہ میں تمہاری جانب اللہ کا رسول ہوں۱ پس جب وه لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ نے ان کے دلوں کو (اور) ٹیڑھا کر دیا<br>۲، اور اللہ تعالیٰ نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا.
حواشی
(1) یہ جانتے ہوئے بھی کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) اللہ کے سچے رسول ہیں، بنی اسرائیل انہیں اپنی زبان سے ایذا پہنچاتے تھے، حتیٰ کہ بعض جسمانی عیوب ان کی طرف منسوب کرتے تھے، حالانکہ وہ بیماری ان کے اندر نہیں تھی۔(2) یعنی علم کے باوجود حق سے اعراض کیا اور حق کے مقابلے میں باطل کو خیر کے مقابلے میں شرکو اور ایمان کے مقابلے میں کفر کو اختیار کیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی سزا کے طور پر ان کے دلوں کو مستقل طور پر ہدایت سے پھیر دیا۔ کیونکہ یہی سنت اللہ چلی آرہی ہے۔ کفر وضلالت پر دوام واستمرار ہی دلوں پر مہر لگنے کا باعث ہوتا ہے، پھر فسق ، کفر اور ظلم اس کی طبیعت اور عادت بن جاتی ہے، جس کو کوئی بدلنے پر قادر نہیں ہے۔ اسی لیے آگے فرمایا، اللہ تعالیٰ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو اپنی سنت کے مطابق گمراہ کیا ہوتا ہے، اب کون اسے ہدایت دے سکتا ہے جسے اس طریقے سے اللہ نے گمراہ کیا ہو؟