تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَٰهُمْ يُنفِقُونَ ١٦
Tatajaafaa junoobuhum `anil madaaji`i yad`oona rabbahum khawfanw wa tama`anw wa mimmaa razaqnaahum yunfiqoon
ترجمہ (جالندھری)
اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿تَتَجَافَى﴾ ترتفعُ ﴿جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ﴾ الفراشِ، وهم المتهجِّدون بالليلِ الذين يقومون للصلاةِ ﴿يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا﴾ من النارِ ﴿وَطَمَعًا﴾ في الجنةِ ﴿وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُون﴾ يتصدَّقون تطوُّعًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان کی کروٹیں اپنے بستروں سے الگ رہتی ہیں۱ اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے ہیں<br>۲ اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وه خرچ کرتے ہیں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی راتوں کو اٹھ کر نوافل (تہجد) پڑھتے توبہ واستغفار، تسبیح وتحمید اور دعا الحاح وزاری کرتے ہیں۔(2) یعنی اس کی رحمت اور فضل وکرم کی امید بھی رکھتے ہیں اور اس کے عتاب وغضب اور مؤاخذہ وعذاب سے ڈرتے بھی ہیں۔ محض امید ہی امید نہیں رکھتے کہ عمل سے بے پرواہ ہو جائیں۔ (جیسے بے عمل اور بد عمل لوگوں کا شیوہ ہے اور نہ عذاب کا اتنا خوف طاری کر لیتے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے ہی مایوس ہو جائیں کہ یہ مایوسی بھی کفر وضلالت ہے۔
(3) انفاق میں صدقات واجبہ (زکٰوۃ) اور عام صدقہ وخیرات دونوں شامل ہیں۔ اہل ایمان دونوں کا حسب استطاعت اہتمام کرتے ہیں۔