وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَىٰ دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ٢١
Wa lanuzeeqan nahum minal `azaabil ladnaa doonal `azaabil akbari la`allahum yarji`oon
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأَدْنَى﴾ أي: الأقربِ؛ عذابِ الدنيا من القتلِ والأسرِ والمِحَن ﴿دُونَ الْعَذَابِ الأَكْبَرِ﴾ عذابِ الآخرة؛ أي: نُذيقُهم العذابَ هنا قبلَ العذابِ ثَمَّ ﴿لَعَلَّهُمْ﴾ أي: مَنْ بقي منهم ﴿يَرْجِعُون﴾ يتوبون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بالیقین ہم انہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب۱ اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وه لوٹ آئیں.<br>۲
حواشی
(1) عذاب ادنیٰ (چھوٹے سے یا قریب کے بعض عذاب) سے دنیا کا عذاب یا دنیا کی مصیبتیں اور بیماریاں وغیرہ مراد ہیں۔ بعض کےنزدیک وہ قتل اس سے مراد ہے، جس سے جنگ بدر میں کافر دوچار ہوئے یا وہ قحط سالی ہے جو اہل مکہ پر مسلط کی گئی تھی۔ امام شوکانی فرماتے ہیں، تمام صورتیں ہی اس میں شامل ہو سکتی ہیں۔(2) یہ آخرت کے بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب بھیجنے کی علت ہے کہ شاید وہ کفر وشرک اور معصیت سے باز آجائیں۔