كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ ١٦٠
kazzabat qawmu Lootinil mursaleen
ترجمہ (جالندھری)
(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
قوم لوط۱ نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.
حواشی
(1) حضرت لوط (عليه السلام) ، حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے بھائی ھاران بن آذر کے بیٹے تھے۔
ان کو حضرت ابراہیم (عليه السلام) ہی کی زندگی میں نبی بنا کر بھیجا گیا تھا۔
ان کی قوم (سدوم) اور (عموریہ) میں رہتی تھی۔
یہ بستیاں شام کے علاقے میں تھیں۔