Wa maa kaana libasharin any yukallimahul laahu illaa wahyan aw minw waraaa`i hijaabin aw yursila Rasoolan fa yoohiya bi iznuhee maa yashaaa`; innahoo `Aliyyun Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ﴾ أي: ما صحَّ لأحدٍ ﴿أَن يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلاَّ وَحْيًا﴾ أي: إلهامًا ﴿أَوْ مِن وَرَاء حِجَابٍ﴾ فيسمَعُ صوتًا، ولا يرى شخصًا ﴿أَوْ يُرْسِلَ﴾ تعالى ﴿رَسُولاً﴾ إما جبريل، أو غيره ﴿فَيُوحِيَ﴾ تعالى إلى ذلك الرسولِ ﴿بِإِذْنِهِ﴾ باختيارِه تعالى ﴿مَا يَشَاء﴾ من الوحي، فيُكلِّم ذلك الرسولُ بالمُوحى إليه الرسلَ؛ بأن يُلقيه عليهم ﴿إِنَّهُ عَلِيٌّ﴾ عن صفاتِ المخلوقين ﴿حَكِيم﴾ في صُنعِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ناممکن ہے کہ کسی بنده سے اللہ تعالیٰ کلام کرے مگر وحی کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتہ کو بھیجے اور وه اللہ کے حکم سے جو وه چاہے وحی۱ کرے، بیشک وه برتر ہے حکمت واﻻ ہے.
حواشی
(1) اس آیت میں وحی الٰہی کی تین صورتیں بیان کی گئی ہیں پہلی یہ کہ دل میں کسی بات کا ڈال دینا یا خواب میں بتلا دینا اس یقین کے ساتھ کہ یہ اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
دوسری، پردے کے پیچھے سے کلام کرنا، جیسے حضرت موسیٰ (عليه السلام) سے کوہ طور پر کیا گیا۔
تیسری، فرشتے کے ذریعے اپنی وحی بھیجنا، جیسے جبرائیل (عليه السلام) اللہ کا پیغام لے کر آتے اور پیغمبروں کو سناتے رہے۔