قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ التغابن

سورۃ التغابن آیت ۱۱ کی تفسیر

Surah Taghabun Ayat 11 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَمَن يُؤْمِنۢ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُۥ ۚ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ١١

Maaa asaaba mim musee batin illaa bi-iznil laah; wa many yu`mim billaahi yahdi qalbah; wallaahu bikulli shai;in Aleem

ترجمہ (جالندھری)

کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر خدا کے حکم سے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز سے باخبر ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ﴾ بقضائه ﴿وَمَن يُؤْمِن بِاللَّهِ﴾ فيصدِّق أنه لا يُصيبه شيءٌ إلا بمشيئته تعالى ﴿يَهْدِ قَلْبَهُ﴾ إلى الاسترجاعِ عند نزولِ المُصيبة ﴿وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيم﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی۱ ، جو اللہ پر ایمان ﻻئے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے<br>۲ اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے واﻻ ہے.

حواشی

(1) یعنی اس کی تقدیر اور مشیت سے ہی اس کا ظہور ہوتا ہے۔ بعض کہتے ہیں اس کے نزول کا سبب کفار کا یہ قول ہے۔ کہ اگر مسلمان حق پر ہوتے تو دنیا کی مصیبتیں انہیں نہ پہنچتیں۔ (فتح القدیر)۔
(2) یعنی وہ جان لیتا ہے کہ اسے جو کچھ پہنچا ہے۔ اللہ کی مشیت اور اس کے حکم سے ہی پہنچا ہے ، پس وہ صبر اور رضا بالقضا کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ابن عباس (رضي الله عنه) ما فرماتے ہیں، اس کے دل میں یقین راسخ کر دیتا ہے جس سے وہ جان لیتا ہے کہ اس کو پہنچنے والی چیز اس سے چوک نہیں سکتی اور جو اس سے چوک جانے والی ہے، وہ اسے پہنچ نہیں سکتی۔ (ابن کثیر)۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ