In tatoobaaa ilal laahi faqad saghat quloobukumaa wa in tazaaharaa `alihi fa innal laaha huwa mawlaahu wa jibreelu wa saalihul mu`mineen; walma laaa`ikatu ba`dazaalika zaheer
ترجمہ (جالندھری)
اگر تم دونوں خدا کے آگے توبہ کرو (تو بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل کج ہوگئے ہیں۔ اور اگر پیغمبر (کی ایذا) پر باہم اعانت کرو گی تو خدا اور جبریل اور نیک کردار مسلمان ان کے حامی (اور دوستدار) ہیں۔ اور ان کے علاوہ (اور) فرشتے بھی مددگار ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ﴾ من التعاونِ على رسولِ الله صلى الله عليه وسلم بالإيذاء، وهو خطابٌ لحفصةَ وعائشةَ ﴿فَقَدْ صَغَتْ﴾ مالت ﴿قُلُوبُكُمَا﴾ أي: زاغتْ ومالتْ عن الحقِّ، واستوجبتُما أن تتوبا ﴿وَإِن تَظَاهَرَا عَلَيْهِ﴾ ومعناهما: تتعاوَنا على إيذائه ﴿فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاَهُ﴾ أي: ناصرُه ﴿وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ﴾ أعوان، المعنى: كلُّ المذكورين ينصُرون محمدًا ويُعينونه، وتخصيص جبريل لتعظيمه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(اے نبی کی دونوں بیویو!) اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ کرلو (تو بہت بہتر ہے۱ ) یقیناً تمہارے دل جھک پڑے ہیں<br>۲ اور اگر تم نبی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی پس یقیناً اس کا کارساز اللہ ہے اور جبریل ہیں اور نیک اہل ایمان اور ان کے علاوه فرشتے بھی مدد کرنے والے ہیں.<br>۳
حواشی
(1) یا تمہاری توبہ قبول کر لی جائے گی یہ شرط ان تتوبا کا جواب محذوف ہے۔(2) یعنی حق سے ہٹ گئے ہیں اور وہ ہے ان کا ایسی چیز پسند کرنا جو نبی (صلى الله عليه وسلم) کے لئے ناگوار تھی (فتح القدیر)۔
(3) یعنی نبی (صلى الله عليه وسلم) کے مقابلے میں تم جتھہ بندی کروگی تو نبی کا کچھ نہیں بگاڑ سکو گی، اس لئے کہ نبی کا مددگار تو اللہ بھی ہے اور مومنین اور ملائکہ بھی۔