قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الطلاق

سورۃ الطلاق آیت ۴ کی تفسیر

Surah Talaq Ayat 4 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالَّٰٓـِٔى يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَآئِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَٰثَةُ أَشْهُرٍ وَالَّٰٓـِٔى لَمْ يَحِضْنَ ۚ وَأُو۟لَٰتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُۥ مِنْ أَمْرِهِۦ يُسْرًا ٤

Wallaaa`ee ya`isna minal maheedi min nisaaa `ikum inir tabtum fa`iddatuhunna salaasatu ashhurinw wallaaa`ee lam yahidn; wa ulaatul ahmaali ajaluhunna any yada`na hamlahun; wa many yattaqil laaha yaj`al lahoo min armrihee yusraa

ترجمہ (جالندھری)

اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو (ان کی عدت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا (ان کی عدت بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچّہ جننے) تک ہے۔ اور جو خدا سے ڈرے گا خدا اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَاللاَّئِي يَئِسْنَ﴾ لكبرهنَّ ﴿مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ﴾ شككتُم في حكم عدتهنَّ؛ لانقطاع دمهنَّ لكبرهنَّ ﴿فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ﴾ لصغرهنَّ ﴿وَأُوْلاَتُ الأَحْمَالِ﴾ أي: الحبالى، مطلقاتٍ كُنَّ أو تُوفي عنهنَّ أزواجُهنَّ ﴿أَجَلُهُنَّ﴾ أي: انقضاءُ عدتهنَّ التي يجوزُ بعدها النكاحُ ﴿أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ فإذا كانت المرأةُ حاملًا، وطُلقت، أو مات زوجُها، فعدتُها بوضعِ الحملِ ﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا﴾ يُسهِّلْ عليه أمرَ الدارين، ويُخلِّصْه من شدائدهما.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں حیض سے ناامید ہو گئی ہوں، اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی بھی جنہیں حیض آنا شروع ہی نہ ہوا ہو۱ اور حاملہ عورتوں کی عدت ان کے وضع حمل ہے<br>۲ اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ اس کے (ہر) کام میں آسانی کر دے گا.

حواشی

(1) یہ ان کی عدت ہے جن کا حیض عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا، یا جنہیں حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ نادر طور پر ایسا ہوتا ہے کہ عورت سن بلوغت کو پہونچ جاتی ہے اور اسے حیض نہیں آتا۔
(2) مطلقہ اگر حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے، چاہے دوسرے روز ہی وضع حمل ہو جائے۔ علاوہ ازیں ظاہر آیت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر حاملہ عورت کی عدت یہی ہے چاہے وہ مطلقہ ہو یا اس کا خاوند فوت ہوگیا ہو۔ احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے، (دیکئھے صحيح بخاري وصحيح مسلم اور دیگر سنن، كتاب الطلاق) دیگر عورتیں جن کے خاوند فوت ہو جائیں، ان کی عدت 4 مہینے 10 دن ہے۔ (سورۂ بقرۃ: 234)۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ