قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ التوبہ

سورۃ التوبہ آیت ۱۰۳ کی تفسیر

Surah Tauba Ayat 103 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
خُذْ مِنْ أَمْوَٰلِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَوٰتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ١٠٣

Khuz min amwaalihim sadaqtan tutahhiruhum wa tuzakkeehim bihaa wa salli `alaihim inna salaataka sakanul lahum; wallaahu Samee`un `Aleem

ترجمہ (جالندھری)

ان کے مال میں سے زکوٰة قبول کر لو کہ اس سے تم ان کو (ظاہر میں بھی) پاک اور (باطن میں بھی) پاکیزہ کرتے ہو اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو کہ تمہاری دعا ان کے لیے موجب تسکین ہے اور خدا سننے والا اور جاننے والا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

فجاؤوا النبيَّ صلى الله عليه وسلم وقالوا: خُذْ أموالَنا التي تخلَّفْنا عنكَ بسببِها فتصدَّق بها، واستغفِرْ لنا، فقال: «لم أُؤمر بذلك»، فأنزلَ اللهُ تعالى: ﴿خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ﴾ من ذنوبِهم ﴿وَتُزَكِّيهِم بِهَا﴾ أي: تُنمِّي حسناتِهم، وترفَعُهم من منازلِ المنافقينَ إلى منازلِ المخْلِصِينَ ﴿وَصَلِّ عَلَيْهِمْ﴾ أي: ادعُ لهم واستغفِرْ ﴿إِنَّ صَلاَتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ﴾ طُمأْنينةٌ ﴿وَاللّهُ سَمِيعٌ﴾ لاعترافِهم ﴿عَلِيم﴾ بندامَتِهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیجئے، جس کے ذریعہ سے آپ ان کو پاک صاف کردیں اور ان کے لیے دعا کیجئے۱ ، بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لیے موجب اطمینان ہے اور اللہ تعالیٰ خوب سنتا ہے خوب جانتا ہے۔

حواشی

  1. (1) یہ حکم عام ہے۔
    صدقے سے مراد فرضی صدقہ یعنی زکٰوۃ بھی ہوسکتی ہے اور نفلی صدقہ بھی۔
    نبی (صلى الله عليه وسلم) کو کہا جا رہا ہے کہ اس کے ذریعے سے آپ مسلمانوں کو تطہیر اور ان کا تزکیہ فرما دیں۔
    جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ زکٰوۃ و صدقات انسان کے اخلاق و کردار کی طہارت و پاکیزگی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔
    علاوہ ازیں صدقے کو صدقہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ خرچ کرنے والا اپنے دعوائے ایمان میں صادق ہے۔
    دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ صدقہ وصول کرنے والے کو صدقہ لینے والے کے حق میں دعائے خیر کرنی چاہیے۔
    جس طرح یہاں اللہ تعالٰی نے اپنے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) کو دعا کرنے کا حکم دیا، اور آپ (صلى الله عليه وسلم) اس کے مطابق دعا فرمایا کرتے تھے۔
    اس حکم کے عموم سے یہ استدلال بھی کیا گیا ہے کہ زکوۃ کی وصولی امام وقت کی ذمہ داری ہے۔
    اگر کوئی اس سے انکار کرے تو حضرت ابو بکر صدیق (رضي الله عنه) اور صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کے طرز عمل کی روش میں اس کے خلاف جہاد ضروری ہے۔
    (ابن کثیر)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ