Wa maa kaanal laahu liyudilla qawmam ba`da iz hadaahum hatta yubaiyina lahum maa yattaqoon; innal laaha bikulli shai`in `Aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا كَانَ اللّهُ لِيُضِلَّ قَوْمًا﴾ يُؤاخذَهم ﴿بَعْدَ إِذْ هَدَاهُمْ﴾ للإسلامِ ﴿حَتَّى يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَ﴾ أي: خطَرَ ما يجبُ اتِّقاؤه، المعنى: ما كانَ ليَحكمَ بضلالِ من استغفرَ للمشركينَ قبل النَّهي حتى يُبيِّن لهم ما يأتون، فإذا بَيَّنَ، ولم يأخذوا به بعدَ ذلكَ يستحقُّون الضلال ﴿إِنَّ اللّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيم﴾ فيعلَمُ أمرَهم في الحالين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اللہ ایسا نہیں کرتا کہ کسی قوم کو ہدایت کر کے بعد میں گمراه کر دے جب تک کہ ان چیزوں کو صاف صاف نہ بتلادے جن سے وه بچیں۱ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
حواشی
(1) جب اللہ تعالٰی نے مشرکین کے حق میں مغفرت کی دعا کرنے سے روکا تو بعض صحابہ(رضي الله عنهم) کو جنہوں نے ایسا کیا تھا یہ اندیشہ لا حق ہوا کہ ایسا کرکے انہوں نے گمراہی کا کام تو نہیں کیا؟ اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ جب تک بچنے والے کاموں کی وضاحت نہیں فرما دیتا، اس وقت تک اس پر مؤاخذہ بھی نہیں فرماتا نہ اسے گمراہی قرار دیتا ہے البتہ جب ان کاموں سے، جن سے روکا جا چکا ہو تو پھر اللہ تعالٰی اسے گمراہ کر دیتا ہے۔
اس لئے جن لوگوں نے اس حکم سے قبل اپنے فوت شدہ مشرک رشتے داروں کے لئے مغفرت کی دعائیں کیں ہیں ان کا مؤاخذہ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں مسئلے کا اس وقت علم ہی نہ تھا۔