Yaaa aiyuhal lazeena aamanut taqul laaha wa koonoo ma`as saadiqeen
ترجمہ (جالندھری)
اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ﴾ فيما لا يرضاهُ ﴿وَكُونُواْ مَعَ الصَّادِقِين﴾ الذين صَدَقوا في إيمانهم، وصَدَقوا اللهَ نيةً وقولًا وعملًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔۱
حواشی
(1) سچائی ہی کی وجہ سے اللہ تعالٰی نے ان تینوں صحابہ کی غلطی نہ صرف معاف فرما دی بلکہ ان کی توبہ کو قرآن بنا کر نازل فرما دیا۔
رضي الله عنهم ورضوا عنہ۔
اس لئے مومنین کو حکم دیا گیا کہ اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔
اس کا مطلب یہ ہی کہ جس کے اندر تقوٰی (یعنی اللہ کا خوف) ہوگا، وہ سچا بھی ہوگا اور جو جھوٹا ہوگا، سمجھ لو کہ اس کا دل تقویٰ سے خالی ہے۔
اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ مومن سے کچھ اور کوتاہیوں کا صدور تو ہو سکتا ہے لیکن وہ جھوٹا نہیں ہوتا۔