Law kharajoo feekum maa zaadookum ilaa Khabaalanw wa la awda`oo khilaalakum yabghoona kumul fitnata wa feekum sammaa`oona lahum; wallaahu `aleemum biz zaalimeen
ترجمہ (جالندھری)
اگر وہ تم میں (شامل ہوکر) نکل بھی کھڑے ہوتے تو تمہارے حق میں شرارت کرتے اور تم میں فساد ڈلوانے کی غرض سے دوڑے دوڑے پھرتے اور تم میں ان کے جاسوس بھی ہیں اور خدا ظالموں کو خوب جانتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لَوْ خَرَجُواْ فِيكُم مَّا زَادُوكُمْ﴾ شيئًا ﴿إِلاَّ خَبَالاً﴾ فسادًا؛ بإيقاعِهم الفشلَ بينَ المؤمنين بتهويلِ الأمرِ ﴿ولأَوْضَعُواْ خِلاَلَكُمْ﴾ لأسرَعوا بينَكم بالنَّمائمِ؛ ليُوقعوا الشرَّ بينكم ﴿يَبْغُونَكُمُ الْفِتْنَةَ﴾ أي: يطلُبون لكم ما تُفْتَنون به ﴿وَفِيكُمْ سَمَّاعُونَ لَهُمْ﴾ أي: مطيعون، أو متجَسِّسون ﴿وَاللّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِين﴾ فيعلَمُ ضمائرَهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر یہ تم میں مل کر نکلتے بھی تو تمہارے لئے سوائے فساد کے اور کوئی چیز نہ بڑھاتے۱ بلکہ تمہارے درمیان خوب گھوڑے دوڑا دیتے اور تم میں فتنے ڈالنے کی تلاش میں رہتے<br>۲ ان کے ماننے والے خود تم میں موجود ہیں<br>۳، اور اللہ ان ﻇالموں کو خوب جانتا ہے۔
حواشی
(1) یہ منافقین اگر اسلامی لشکر کے ساتھ شریک ہوتے تو غلط رائے اور مشورے دے کر مسلمانوں میں انتشار ہی کا باعث بنتے۔(2) إِيضَاعٌ کے معنی ہوتے ہیں، اپنی سواری کو تیزی سے دوڑانا۔ مطلب یہ کہ چغل خوری وغیرہ کے ذریعے سے تمہارے اندر فتنہ برپا کرنے میں وہ کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کرتے اور فتنے سے مطلب اتحاد کو پارہ پارہ کر دینا اور ان کے مابین باہمی عداوت و نفرت پیدا کر دینا ہے۔
(3) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ منافقین کی جاسوسی کرنے والے کچھ لوگ مومنین کے ساتھ بھی لشکر میں موجود تھے جو منافقین کو مسلمانوں کی خبریں پہنچایا کرتے تھے۔