Wa minal A`raabi mai yattakhizu maa yunfiqu maghramanw wa yatarabbasu bikumud dawaaa`ir; alaihim daaa`iratus saw`; wallaahu Samee`un `Aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ جو خرچ کرتے ہیں اسے تاوان سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں مصیبتوں کے منتظر ہیں۔ ان ہی پر بری مصیبت (واقع) ہو۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمِنَ الأَعْرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغْرَمًا﴾ غرامةً، فلا يرجو على إعطائِه ثوابًا، إنَّما يُعطي خوفًا ورياءً ﴿وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَائِرَ﴾ دولَ الزمانِ وما يدورُ من آفاتِه؛ لينقلبَ الأمرُ عليكم، ويظهَرَ المشركونَ ﴿عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ السَّوْءِ﴾ عليهم يدورُ البلاءُ والحزنُ، ولا يرونَ في محمدٍ ودينِه إلا ما يسوؤهم، و«السَّوء» ـ بالفتح ـ : الفساد ﴿وَاللّهُ سَمِيعٌ﴾ لما يقولون ﴿عَلِيم﴾ بما يُضْمِرون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ان دیہاتیوں میں سے بعض۱ ایسے ہیں کہ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو جرمانہ سمجھتے ہیں<br>۲ اور تم مسلمانوں کے واسطے برے وقت کے منتظر رہتے ہیں<br>۳، برا وقت ان ہی پر پڑنے واﻻ ہے<br>۴ اور اللہ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے۔
حواشی
(1) اب ان دیہاتیوں کی دو قسمیں بیان کی جا رہی ہیں یہ پہلی قسم ہے۔(2) غُرْم تاوان اور جرمانے کو کہتے ہیں۔ یعنی ایسا خرچ ہو جو انسان کو نہایت ناگواری سے ناچار کرنا پڑ جاتا ہے۔
(3) دَوَائِرُ۔ دَا ئِرَۃ کی جمع ہے، گردش زمانہ یعنی مصائب و آلام یعنی وہ منتظر رہتے ہیں کہ مسلمان زمانے کی گردشوں یعنی مصائب کا شکار ہوں۔
(4) یہ بد دعا یا خبر ہے کہ زمانے کی گردش ان پر ہی پڑے۔ کیونکہ وہی اس کے مستحق ہیں۔