قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ یٰسٓ

سورۃ یٰسٓ آیت ۴۷ کی تفسیر

Surah Yasin Ayat 47 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَآءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُۥٓ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ ٤٧

Wa izaa qeela lahum anfiqoo mimmaa razaqakumul laahu qaalal lazeena kafaroo lillazeena aamanooo anut`imu mal-law yashaaa`ul laahu at`amahooo in antum illaa fee dalaalim mubeen

ترجمہ (جالندھری)

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ﴾ أي: لكفارِ مكةَ: ﴿أَنفِقُوا﴾ على المساكين ﴿مِمَّا رَزَقَكُمْ اللَّهُ﴾ من الأموالِ ﴿قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ﴾ أنرزُق ﴿مَن لَّوْ يَشَاء اللَّهُ أَطْعَمَهُ﴾ ثم لم يرزُقْه مع قدرتِه عليه؟! فنحن نُوافق مشيئةَ الله.
وذلك أنهم كانوا يسمعونَ المؤمنين يُعلِّقون الأشياءَ بمشيئة الله، فأخرَجوا هذا الجوابَ مخرجَ الاستهزاءِ بالمؤمنين، لا اعتقادًا، يُوضح ذلك قولُهم للمؤمنين: ﴿إِنْ أَنتُمْ إِلاَّ فِي ضَلاَلٍ مُّبِين﴾ لقولكم لنا: أنفِقُوا من مالكم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرو۱ ، تو یہ کفار ایمان والوں کو جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو خود کھلا پلا دیتا<br>۲، تم تو ہو ہی کھلی گمراہی میں.<br>۳

حواشی

(1) یعنی غربا ومساکین اور ضرورت مندوں کو دو۔
(2) یعنی اللہ چاہتا تو ان کو غریب ہی نہ کرتا، ہم ان کو دے کر اللہ کی مشیت کے خلاف کیوں کریں۔
(3) یعنی یہ کہہ کر کہ، غربا کی مدد کرو، کھلی غلطی کا مظاہرہ کر رہے ہو۔ یہ بات تو ان کی صحیح تھی کہ غربت وناداری اللہ کی مشیت ہی سے تھی، لیکن اس کو اللہ کے حکم سے اعراض کا جواز بنا لینا غلط تھا، آخر ان کی امداد کرنےکا حکم دینے والا بھی تو اللہ ہی تھا، اس لئے اس کی رضا تو اسی میں ہے کہ غربا ومساکین کی امداد کی جائے۔ اس لئے کہ مشیت اور چیز ہے اور رضا اور چیز۔ مشیت کا تعلق امور تکوینی سے ہے جس کے تحت جو کچھ بھی ہوتاہے، اس کی حکمت ومصلحت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور رضا کا تعلق امور تشریعی سے ہے، جن کو بجا لانے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے تاکہ ہمیں اس کی رضا حاصل ہو۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ