Wa yawma nahshuruhum jamee`an summa naqoolu lillazeena ashrakoo makaanakum antum wa shurakaaa`ukum; fazaiyalnaa bainahum wa qaala shurakaaa`uhum maa kuntum iyyaanaa ta`budoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔ تو ہم ان میں تفرقہ ڈال دیں گے اور ان کے شریک (ان سے) کہیں گے کہ تم ہم کو نہیں پوجا کرتے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا﴾ يعني: الفريقَين ﴿ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُواْ مَكَانَكُمْ﴾ أي: اثبُـتوا مكانَكم ﴿أَنتُمْ وَشُرَكَاؤُكُمْ﴾ أي: آلهَتُكم، لا تبرَحوا حتى نرى ما يُفعل بكم ﴿فَزَيَّلْنَا﴾ فَرَّقنا ﴿بَيْنَهُمْ﴾ بعدَ اجتماعِهم في الموقفِ، وقَطَعْنا ما كانَ بينهم من التواصُلِ في الدنيا، وذلك حينَ تبرَّأَ كلُّ معبودٍ من دون الله ممَّن عبدَه ﴿وَقَالَ شُرَكَاؤُهُم﴾ يعني: الأصنامَ: ﴿مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُون﴾ بطلَبِنا وأمرِنا، فيقولون: بلى، كنَّا نعبدُكم، فتقولُ الأصنامُ:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور وه دن بھی قابل ذکر ہے جس روز ہم ان سب کو جمع کریں۱ گے پھر مشرکین سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرو<br>۲ پھر ہم ان کے آپس میں پھوٹ ڈال دیں گے <br>۳اور ان کے وه شرکا کہیں گے کہ تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے.
حواشی
(1) جَمِيعًا سے مراد، ازل سے ابد تک کے تمام اہل زمین انسان اور جنات ہیں، سب کو اللہ تعالٰی جمع فرمائے گا جس طرح کہ دوسرے مقام پر فرمایا «وَحَشَرْنَاهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَدًا» (الکہف:47) ”ہم ان سب کو اکھٹا کریں گے، کسی ایک کو بھی نہ چھوڑیں گے“۔(2) ان کے مقابلے میں اہل ایمان کو دوسری طرف کر دیا جائے گا یعنی اہل ایمان اور اہل کفر و شرک کو الگ الگ ایک دوسرے سے ممتاز کر دیا جائے گا جیسے فرمایا «وَامْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ» (یس:59) «يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ» (الروم:43) «اس دن لوگ گروہوں میں بٹ جائیں گے یعنی دو گروہوں میں۔ أَيْ: يَصِيرُونَ صِدْعَيْنِ (ابن کثیر)
(3) یعنی دنیا میں ان کے درمیان آپس میں جو خصوصی تعلق تھا وہ ختم کر دیا جائے گا اور ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے اور ان کے معبود اس بات کا ہی انکار کریں گے کہ یہ لوگ ان کی عبادت کرتے تھے، ان کو مدد کے لئے پکارتے تھے، ان کے نام کی نذر نیاز دیتے تھے۔